مسجد الحرام میں نماز کی ادائی اور بیت اللہ کے طواف کے لیے آئے بزرگ مسلمانوں کو عمرہ سکیورٹی حکام کی طرف سے مدد فراہم کیے جانے کے مناظر آئے روز سامنے آتے ہیں۔ ایک ایسا ہی تازہ واقعہ سامنےآیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعی اور طواف سے قبل ایک بزرگ شہری وہیل چیئرپرموجود ہے اور ایک سکیورٹی اہلکار اس کے قریب آ کراس کی مدد اور رہ نمائی کررہا ہے۔
أحد أفراد القوات الخاصة لأمن العمرة بـ #الحرم_المكي يساعد أحد المعتمرين قبل توجهه لأداء "السعي" #العربية_في_رمضان@H_alsufayan pic.twitter.com/ZTX5O0W3b0
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) March 29, 2023
العربیہ چینل کی جانب سے ’ٹوئٹر‘ پر آفیشل اکاؤنٹ پر نشر کیے جانے والے ایک ویڈیو کلپ میں سکیورٹی اہلکاروں کو پرمعذور افراد کے لیے مختص کرسی پر بیٹھے ہوئے عمرہ زائرین سے بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
مکہ میں مسجد الحرام میں دروازوں کا انتظام کرنے کے امور کے سیکرٹری عادل الفہمی نے بتایا کہ مسجد الحرام کے دروازوں کی تعداد 210 ہے جن میں سے 82 چوبیس گھنٹے کام کرتے ہیں۔