حرمین ٹرین انتظامیہ نے زائرین اور معتمرین کو مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ تک دونوں سمتوں میں لے جانے کے لیے ماہ رمضان کے دوران اپنے چکروں کی تعداد بڑھا کر 100 سے زائد کر دی ہے۔ ٹرین کی آمد و رفت کی تعداد بڑھانے کا مقصد ضیوف الرحمن کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔
خیال رہے ماہ صیام کے دوران حرمین ایکسپریس ٹرین پر سفر کرنے والے زائرین کی تعداد بڑھ جاتی ہے اور حرمین ٹرین اپنے پانچوں سٹیشنوں پر رکتی اور چلتی اور بھرپور خدمات فراہم کرتی ہے۔