سعودی عرب میں موجود تنظیموں کو اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر تصدیقی بلیو ٹک جاری کروانے کے لئے امریکی تنظیموں کی نسبت 65 ڈالر زیادہ ادا کرنا ہونگے۔
ٹوئٹر کےمطابق سعودی عرب میں موجود کسی بھی تنظیم کو ٹوئٹر پر اپنے اکائونٹ کی تصدیق کروانے کے لئے چار ہزار ریال [1065 ڈالر] دینا ہوں گے جبکہ امریکا میں اسی کام کی فیس ایک ہزار ڈالر ہے۔
ٹوئٹر کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ٹوئٹر کی تصدیقی فیس 3700 درہم ہے جو کہ تقریبا 1007 ڈالر بنتی ہے۔
ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے یکم اپریل کی ڈیڈ لائن دی تھی کہ بلیو ٹک والے اکائونٹ پریمیم ٹوئٹر سبسکرپشن خریدلیں ورنہ ان کے اکائونٹ سے بلیو ٹک ہٹا دیا جائے گا۔
ٹوئٹر پر ایک انفرادی اکائونٹ کی تصدیق کا نرخ 8 ڈالر فی مہینہ جبکہ مختلف تنظیموں کا اکائونٹ ایک ہزار ڈالر فی مہینہ سے شروع ہوگا اس کے علاوہ ہر متعلقہ اکائونٹ کی قیمت 50 ڈالر فی مہینہ ہو گی۔
-
نیویارک ٹائمز ٹویٹرکوتصدیق شدہ چیک مارک کے لیے ماہانہ فیس ادا نہیں کرے گا
نیویارک ٹائمز کےترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تصدیق شدہ بیج ختم ہونے کے ...
بين الاقوامى -
ٹویٹر نے سعودیوں کے ساتھ جشن منایا، دل ’’ یوم تاسیس‘‘ کے لوگو میں بدل گیا
ٹویٹر نے سعودی یوم تاسیس کی تقریب میں اپنے طریقے سے شرکت کی۔ ٹویٹر نے پسندیدگی کے ...
مشرق وسطی -
مسک کے ٹویٹرکا نیا اقدام؛موادکاجائزہ لینے،معتدل بنانے والی ٹرسٹ اورسیفٹی کونسل ختم
ٹویٹرانکارپوریٹڈ نے اپنی ٹرسٹ اورسیفٹی کونسل کو ختم کردیا ہے۔یہ آزاد ماہرین ...
بين الاقوامى