ابراہیم رئیسی سعودی عرب کا دورہ کریں گے: ایرانی نائب صدر

ایرانی صدر تعلقات کی بحالی پر رضامندی کے بعد شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت کے جواب میں سعودی عرب جائیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایران کے نائب صدر محمد مخبر نے پیر کو کہا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ خبر رساں ایجنسی ’’مہر‘‘ کے مطابق ایرانی نائب صدر نے کہا کہ صدر منتخب ہونے کے پہلے دن سے رئیسی کی حکمت عملی خطے کے ملکوں کے ساتھ تعلقات کو نرم کرنا اور انہیں فروغ دینا ہے۔

محمد مخبر نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی میں تیز رفتار پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ یہ پیش رفت محض اتفاق نہیں ہے، بلکہ اس مرحلے تک پہنچنے کے لیے پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا قیام ایک اہم اقدام ہے۔ یہ ایرانی حکومت کی بنیادی پالیسی بھی ہے اور ایران اس پر ہی کاربند ہے۔

مختار نے کہاکہ شاہ سلمان نے جمہوریہ ایران کے صدر کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی اور ہم نے دعوت قبول کر لی ۔ انشاء اللہ اس حوالے سے اچھی پیش رفت سامنے آئے گی۔

دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کی کوششوں کے فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے رمضان المبارک میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ فون پر بات چیت کی اور چین میں طے پانے والے سہ فریقی معاہدے کی روشنی میں متعدد مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ دونوں وزراء نے ایک ماہ کے اندر دوطرفہ ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا تھا۔

ایرانی وزارت خارجہ ایک بیان میں کہ چکے ہیں کہ دونوں وزراء نے باہمی تعلقات کی بحالی کے عمل کے تعمیری راستے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں