عراق میں سوشل میڈیا پرایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک اسکول کی معلمات اور کچھ دوسری خواتین کوگتھم گتھا دکھایا گیا ہے۔ شہریوں اور عوامی حلقوں نے اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ تعلیم نے اس واقعے کی انکوائری شروع کردی ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ بصرہ گورنری کے ایک سیکنڈری اسکول میں پیش آیا جہاں ایک تدریسی عملے پر خواتین پر حملہ کرنے کے لمحے کو دکھایا گیا۔ اس واقعے پرعوامی حلقوں میں بڑے پیمانے پر غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔
عراق کی وزارت تعلیم نے تدریسی عملے پر حملہ کرنے والی خواتین کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ وزارت تعلیم کے ترجمان کریم السید نے کیا ہے کہ ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ نے اس واقعے کی فوری تحقیقات شروع کی ہیں۔
#العراق - وزارة التربية تكشف عن صدور أوامر قبض بحق النساء الذين تهجموا على الملاك التدريسي في إحدى مدارس #البصرة. pic.twitter.com/V6Z1swYuAB
— شبكة الصحافة العراقية +INP (@INPPLUSarabi) April 3, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ براہ راست انتظامی اور تعلیمی اقدامات کیے گئے، تدریسی عملے پر حملہ کرنے والے افراد کے خلاف عدالتی شکایت درج کرائی گئی ہے اور مجرموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
یہ ایک ویڈیو کلپ کے بعد سامنے آیا جب ایک طالبہ کی والدہ کو بصرہ کے حیانیہ ضلع کے ایک سیکنڈری اسکول میں تدریسی عملے کو مارتے ہوئے دکھایا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسکول کی پرنسپل نےطالبات کو ماسک نہ پہننے کی ہدایت کی تھی کیونکہ ان میں سے کچھ طالبات کاسمیٹکس کا استعمال کرتی ہیں جوکہ تعلیمی ماحول کے مطابق نہیں تھا۔
-
سعودی عرب: الاحساء کےایک اسکول میں بچے کو بند کیے جانے کے واقعےکی تحقیقات
سعودی عرب میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پروائرل ہونےوالی ایک ویڈیومیں الاحساء ...
مشرق وسطی -
بے گھر شخص کو اپنے ہاتھوں سے پانی پلا کر عراقی بچی نے دل موہ لیے
مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا، بچی کے ہمدردانہ رویے کی ...
ایڈیٹر کی پسند -
عراقی خاتون وکیل ٹرمپ کے دفاع میں سامنے آگئی، تصاویر نے بہت کچھ عیاں کردیا
آج منگل کو ٹرمپ کے خلاف عدالت میں فرد جرم عائد کیا جانا ہے۔ اس دوران سابق امریکی ...
بين الاقوامى