مکہ مکرمہ میں سعودی ہلال احمر اتھارٹی سے منسلک ایمبولینس ٹیموں نے مسجد حرام میں عمرہ کرنے والی ایک مصری معمترہ کے دل کی حرکت بند ہونے پر اسے فوری طبی امداد فراہم کر کے اس کی زندگی بچا لی۔
مکہ المکرمہ ریجن میں سعودی ہلال احمر اتھارٹی برانچ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مصطفی بلجون نے بتایا کہ ہلال احمر میں موجود طبی مشن پر مامور کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو ہفتہ کی شام ساڑھے چھ بجے ایک کال موصول ہوئی جس میں اطلاع دی گئی کہ حرم مکی کے مشرقی صحن میں "خواتین کی جائے نماز "میں ایک خاتون حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے بیہوش ہو گئی ہیں۔
ڈاکٹر مصطفی بلجون کے مطابق میڈیکل ٹیم کے آمد پر ایک ساٹھ سالہ خاتون زمین پر لیٹی ہوئی تھیں۔
ایمبولینس ٹیم نے، ڈاکٹر مصطفی کے مطابق، ایسے حالات کے لیے پہلے سے طے کردہ طریقہ کار کے مطابق فوری طور پر مداخلت کی۔ خاتون کو طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد انہیں ہوش آنے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔
-
بارش کے دوران بھی خانہ کعبہ کے اطراف طواف اور نماز جاری
مسجد حرام میں بارش کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے فیلڈ پلانز پر عمل کیا گیا
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں آم کی مقامی پیداوار سالانہ 88.6 ہزار ٹن سے تجاوز کر گئی
مملکت پھلوں کے بادشاہ کی پیداوار میں خود کفالت کی منزل کے قریب
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں پہلی مرتبہ مکمل مصنوعی دل کی کامیاب پیوند کاری
سعودی عرب میں پہلی مرتبہ مکمل مصنوعی دل کی کامیاب پیوند کاری کرلی گئی۔ سعودی عرب ...
مشرق وسطی