’اسکائی نیوز انگلش‘ کی براڈ کاسٹر اور رپورٹر یسرا الباقر اس وقت حیران رہ گئیں جب انہوں نے جدہ کے شاہ فیصل نیول بیس پر سوڈان سے انخلاء کے بعد آئے لوگوں میں اپنے چچا کو دیکھا۔
یسرا نیول بیس پر سوڈان سے آنے والے شہریوں کی کوریج کے لیے وہاں پہنچیں تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئیں کہ اس کے چچا بھی نقل مکانی کرنے والوں میں شامل ہیں۔ دونوں چچا بھتیجی کے درمیان جذباتی ملاقات میں یسرا اپنے اوپر قابو نہ رکھ سکیں اور اس کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔
اس ملاقات کی ایک ویڈیو ٹی وی پر لائیو نشر کی گئی ہے جس میں یسرا اور اس کے چچا کو ملتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یسرا الباقر کے چچا اس گروپ میں سوڈان سے جدہ پہنچے جسے خانہ جنگی سے متاثرہ ملک سے سعودی عرب کی کوششوں سے نکالا گیا تھا۔
Watch: While reporting on civilian evacuations in #Jeddah, a Sky News reporter is shocked to find her uncle among the crowd of people who were evacuated from conflict-stricken #Sudan.https://t.co/NBuwDSmgZY pic.twitter.com/rB5YDNpfht
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) April 28, 2023
کل جمعرات کو سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی جہازوں پر سوار سوڈان سے انخلاء کرنے والے افراد کی کل تعداد تقریباً 2,544 ہو گئی ہے۔ ان میں 119 سعودی شہری اور 74 دوسرے ممالک کے 2,425 افراد شامل ہیں۔
وزارت خارجہ نے آج جمعرات کو اپنے بیان میں اس بات کی بھی تصدیق کی کہ برادر اور دوست ممالک کے 187 شہری جمعرات کو جدہ پہنچے، جن میں ہالینڈ، روس، لبنان، ناروے، ریاستہائے متحدہ امریکا، ترکیہ، سربیا، پولینڈ، جرمنی۔ بھارت، جارجیا، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، سویڈن، ازبکستان، برطانیہ، آئرلینڈ، کینیا، فلپائن، ایتھوپیا، آرمینیا، نائیجیریا، قازقستان، پیراگوئے اور پاکستان کے شہری شامل ہیں۔
خیال رہے کہ سوڈان میں 15اپریل کو لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان کی قیادت میں فوج اور لیفٹیننٹ جنرل محمد حمدان دقلو کی قیادت میں سریع الحرکت فورسز کے درمیان ہونے والی لڑائیوں نے دنیا کے ممالک کو اپنے شہریوں کو نکالنے پر مجبور کیا ہے۔ سوڈان میں فوج کےدو گروپوں کے درمیان جاری خانہ جنگی سے بچنے کے لیے اب تک دسیوں ہزار افراد کا انخلا مکمل کیا جا چکا ہے۔
-
سعودی عرب کے زیراہتمام سوڈان سے شہریوں اوردیگر غیرملکیوں کا انخلا
سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے سوڈان میں مسلح ...
بين الاقوامى -
جرمنی کا سوڈان سے شہریوں کے انخلاء کے لیے آپریشن کا آغاز
جرمنی اپنے شہریوں کو سوڈان سے اردن پہنچا رہا ہے، جب کہ انخلاء جاری ہے
بين الاقوامى -
پاکستان جنگ زدہ سوڈان سے اپنے شہریوں کے انخلا میں تعاون پر سعودی عرب کا ممنون
سوڈان سے پاکستانی شہریوں کے انخلا کا عمل جاری ہے اور ایک بحری جہاز 37 پاکستانی ...
پاكستان