یمنی زمینوں کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کے سعودی عرب کے پروگرام "مسام" نے اس سال 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں سے 16,000 سے زائد بارودی سرنگیں اور نہ پھٹنے والے ہتھیاروں کو ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔
پروجیکٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس کی فیلڈ ٹیموں نے (جنوری تا اپریل) 2023 کے عرصے کے دوران کل 16,476 بارودی سرنگیں، نہ پھٹنے والے بارودی مواد اور دھماکہ خیز آلات کو صاف کیا۔ جنوری میں5،290 بارودی مواد ناکارہ بنائے گئے۔ اس کے بعد فروری 4,811 مواد ، مارچ کا مہینہ 3,316 اور آخر میں اپریل میں 3,059 دھماکہ خیز مواد تلف کیا گی۔
پراجیکٹ آپریشنز روم نے اتوار کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا کہ انجینیرنگ ٹیمیں گذشتہ ہفتے 836 بارودی سرنگوں اور دیگر زمینی مواد کو صاف کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ اپریل اینٹی پرسنل بارودی سرنگ کے علاوہ 614 نہ پھٹنے والے گولے اور 217 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں اور 4 دھماکہ خیز آلات ناکارہ بنائے گئے۔
"مسام" پروجیکٹ کے ڈائریکٹر جنرل اسامہ القصیبی نے انکشاف کیا کہ یہ منصوبہ جون 2018 میں یمن میں شروع ہو۔ اس میں اب تک کل 396,081 گولے اور دیگر دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنایا گیا۔ ان میں 243,636 نہ پھٹنے والے آلات، 138,558 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں، 7,773 دھماکہ خیز ڈیوائس اور 6,114 اینٹی پرسنل مائنز شامل ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ یمنی زمینوں کا کل رقبہ جو بارودی سرنگوں اور دیگر مواد کے خطرے سے پاک کیا گیا ہے۔ اب تک 45,367,536 مربع میٹر کے رقبے کو صاف کیا گیا ہے۔
-
حوثی ملیشیا نے گھروں اور مساجد تک میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: معمر الاریانی
یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے الزام عائد کیا ہے کہ حوثی ملیشیا نے شہری ...
بين الاقوامى -
ایک ہفتے میں 14 سمندری بارودی سرنگیں حوثیوں کی سنگین جارحیت ہے: عرب اتحاد
یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد کے مطابق حوثی ملیشیا کی جانب سے ایک ہفتے کے ...
بين الاقوامى -
عرب اتحاد نے بحیرہ احمر میں حوثیوں کی ایرانی ساختہ بارودی سرنگ تباہ کردی
عرب اتحاد نے بحیرہ احمر میں حوثی ملیشیا کی طرف سے نصب کی گئی ایک باردودی سرنگ کا ...
بين الاقوامى -
حوثیوں نے انفرا ریڈ سے کام کرنے والی بارودی سرنگیں بچھائی ہیں : یمنی ذمے دار
یمن میں بارودی سرنگوں سے نمٹنے کے لیے قومی پروگرام کے ڈائریکٹر بریگیڈیر جنرل امین ...
مشرق وسطی