سوڈان میں حالیہ خانہ جنگی کے باعث نقل مکانی کرکے دوسرے ملکوں میں آنے والے شہری جہاں اپنے وطن دوری کے دُکھ اور صدمے کا شکارہیں وہیں وہ میزبان ملکوں کی طرف سے سروس فراہم کرنے پر ان کے شکر گذاربھی ہیں۔
سوڈان سے انخلاء کے بعد سعودی عرب آنے والی ایک بزرگ خاتون نے مملکت کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور سروسز پرسعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سوڈانی خاتون نے سعودی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وہ غریب الوطنی کا دکھ اٹھا رہی ہیں مگروہ سعودی عرب میں آنے کے بعد پرامید بھی ہیں۔
فن کار فائز المالکی نےاپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر درد بھرے الفاظ پر مبنی یہ پیغام نشر کیا ہے۔ سوڈانی خاتون نے سعودی عوام کے نام ایک دل کو چھو لینے والا پیغام دیتے ہوئے اپنے ملک کےتکلیف دہ حالات بیان کیےہیں۔
فنکار فائز لمالکی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پرایک متاثرکن ویڈیو کلپ نشر کیا۔ پورٹ سوڈان سے سعودی عرب کے نیول بیس پر آنے والی خاتون کا یہ ویڈیو بہت مقبول ہوا۔ خاتون کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ "آپ ایک نعمت میں ہیں، اس پر اللہ کا شکر ادا کریں اور اللہ آپ کو شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان عطا کرتا ہے"۔
سوڈانی خاتون کا کہنا تھا کہ اسے پہلی بار اپنے ملک میں جنگ کی لعنت کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا۔ نمک پلکوں کے ساتھ اس کا کہنا تھا کہ ہمیں پینے کے پانی، وضو یا نہانے پانی تک میسر نہیں تھا‘‘۔
من بورتسودان سيدة سودانية تصف المعاناة التي تعرضت لها وتسجل رسالة لكل سعودي #المملكة_تجلي_العالقين_بالسودان pic.twitter.com/eUCFu5WGjw
— فايز المالكي (@fayez_malki) May 2, 2023
انہوں نے سعودی عرب اور اس کی قیادت کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ان کی انتھک اور عظیم کوششوں پر سوڈان سے سوڈانی اور غیر ملکی شہریوں کو ملک میں جاری ہنگامہ آرائی سے بچانے میں مدد کی۔
سعودی عرب کی جانب سے سوڈان سے ممالک کے شہریوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔گذشتہ منگل کو شاہی سعودی بحریہ کا جیا "ریاض" جہاز جدہ پہنچا تھا۔
سعودی وزارت خارجہ نے منگل کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے یہ بات کہی کہ انخلاء کے آغاز سے اب تک سوڈان سے نکالے جانے والوں کی کل تعداد تقریباً 5,629 افراد تک پہنچ گئی ہے جن کا تعلق 102 ممالک سے ہے جن میں 239 سعودی شہری بھی شامل ہیں۔
-
سوڈان سے انخلاء: سعودی عرب بدترین صورتحال سے نمٹنے کے لیے کس طرح تیار ہے؟
اقوام متحدہ کے مطابق، 15 اپریل کو سوڈانی فوج اور نیم فوجی سریع الحرکت فوج (آر ایس ...
بين الاقوامى -
سوڈان:خرطوم میں جنگ بندی کے وعدوں کے باوجود فضائی حملوں کی گھن گرج
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں جنگ بندی کے وعدوں کے باوجود بدھ کو فضائی حملوں کی ...
بين الاقوامى -
سوڈان میں سعودی کلچرل اتاشی کے دفتر پر حملہ، لوٹ مار
سوڈان میں پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کا تازہ شکار سوڈان میں مملکت کے ...
بين الاقوامى