سوڈان میں پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کا تازہ شکار سوڈان میں مملکت کے کلچرل اتاشی کا دفتر بنا۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی کلچرل اتاشی کے دفتر پر منگل کے روز حملے کے بعد وہاں لوٹ مار کی گئی ہے۔
وزارت خارجہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ کلچرل اتاشی پر حملہ کرنے نامعلوم افراد نے دفتری ساز وسامان لوٹ لیا۔ حملہ آوروں نے مواصلاتی نظام کا ناکارہ بناتے ہوئے سروسز غیر فعال کر دیے۔
#وزارة_الخارجية: مبنى الملحقية الثقافية السعودية في السودان يتعرض صباح أمس الثلاثاء إلى اقتحام من قبل مجموعة مسلحة قامت بتخريب الأجهزة والكاميرات والاستيلاء على بعض ممتلكات الملحقية وتعطيل أنظمة وخوادم الملحقية.https://t.co/g3OrMg67Xx#واس_عام pic.twitter.com/FMhSQniXPB
— واس العام (@SPAregions) May 2, 2023
الریاض نے حملے کی ’’شدید الفاظ‘‘ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ زدہ ملک میں سفارتی مشنز کا احترام کیا جائے۔ سعودی عرب نے حملہ آوروں کو کلچرل اتاشی کے دفتر پر حملے کے نتائج کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
بیان میں سعودی عرب کی اپیلوں کا اعادہ کیا گیا ہے جس میں مملکت نے متحارب گروپوں کے درمیان بڑھتی ہوئی پرتشدد کارروائیاں روکنے پر زور دیا تھا۔ نیز ان اپیلوں میں سفارت خانوں اور سوڈان کے عام شہریوں کو تحفظ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا تھا۔
-
سعودی عرب کی مساعی سے سوڈان سے 91 امریکیوں سمیت مزید 220 افراد جدہ پہنچ گئے
سعودی عرب کی جانب سے دوست اور برادر ممالک کے شہریوں کو خانہ جنگی کے شکار سوڈان سے ...
بين الاقوامى -
سوڈان سے پاکستانیوں سمیت مزید 82 افراد سعودی عرب پہنچ گئے
سوڈان سے سعودی عرب کے راستے انخلاء کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا۔ سوڈان میں فوج ...
بين الاقوامى -
سوڈان میں بڑھتی کشیدگی فوری روکی جائے: سعودی عرب اور جرمنی کا مطالبہ
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ اور ان کی جرمن ہم منصب اینالینا ...
بين الاقوامى -
سوڈان میں پائیدار جنگ بندی کے لیے فریقین کے ساتھ مصروف عمل ہیں: سعودی عرب
''ہم شہریوں کے انخلا میں سہولت کے لیے سوڈانی فریقین کے تعاون کو سراہتے ہیں " ، ...
بين الاقوامى