"سلیمان الحبیب" گروپ کے سہ ماہی منافع میں 25 فی صد اضافہ،

منافع کا مجموعی حجم 489 ملین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ڈاکٹر سلیمان الحبیب گروپ برائے طبی خدمات نے 2023 کی پہلی سہ ماہی میں زکوٰۃ اور ٹیکسوں کے بعد خالص منافع میں 25.29 فیصد اضافے کے بعد کل 489.27 ملین سعودی ریال منافع حاصل کیا ہے جبکہ پچھلے سال کی اسی سہ ماہی کے دوران یہ حجم 390.50 ملین سعودی ریال تھا۔

کمپنی نے "تداول سعودی عرب" کو ایک بیان میں کہا کہ خالص منافع میں اضافے کی بنیادی وجہ سال 2023ء کی پہلی سہ ماہی میں محصولات میں 15.87 فیصد اضافے سے 2.306ارب سعودی ریال تک پہنچنا ہے۔پچھلے سال کی اس سہ ماہی کے دوران 1.99 ارب سعودی ریال کے مقابلے میں رواں سال کل 316.01 ملین سعودی ریال کا اضافہ ہوا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ سال 2023ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران آمدنی میں اضافہ بنیادی طور پر ہسپتالوں کے شعبے کی وجہ سے ہے جس کے نتیجے میں آنے والوں کی تعداد تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ساتھ ہی مریضوں کی شرح میں اضافہ فارمیسی سیکٹر میں بھی پچھلے سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں منافع کا سبب بنا ہے۔

فرسودگی، امورٹائزیشن، سود، زکوٰۃ اور ٹیکس (EBITDA) سے پہلے کا منافع سال 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران بڑھ کر 622.8 ملین سعودی ریال تک پہنچ گیا۔

کمپنی نے بتایا کہ سال 2023ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران خالص آمدنی میں 25.29 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو کہ 489.27 ملین سعودی ریال تک پہنچ گئی۔ خالص آمدنی کے مارجن فیصد میں 1.60 فیصد اضافہ پچھلے سال کی 19.61 فیصد کے مقابلے میں 21.21 فیصد تک پہنچ گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2023 کی پہلی سہ ماہی کے لیے کمپنی کے شیئر ہولڈرز سے منسوب خالص آمدنی میں سال 2022 کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں 10.82 فیصد اضافہ ہوا، جس کی بنیادی وجہ محصولات میں 2.36 فیصد اضافہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں