دنیا بھرمیں تیزی کے ساتھ تبدیل ہونے والے موسمی حالات کے باعث سعودی عرب کے علاقے خمیس مشیط اور عسیر میں طوفانی ژالہ باری کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ شدید ژالہ باری کے باعث علاقے میں سڑکیں بند ہوگئیں اور گاڑیاں پھنس گئیں۔ ایسے لگ رہا ہے کہ اس علاقے میں اولے نہیں پڑے بلکہ شدید برف باری ہوئی ہے۔
سعودی عرب کے علاقے خمیس مشیط اور عسیرکے السودہ پہاڑوں کی چوٹیوں پر گذشتہ روز ہونے والی شدید بارش اور ژالہ باری سے موسم میں ٹھنڈہ ہوگیا۔
عسیر اور خمیس مشیط میں ہونے والی طوفانی ژالہ باری نے سڑکیں اور گلیاں بند کردیں۔ شدید ژالہ باری کے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے مناظر میں ایسا لگ رہا ہے کہ علاقے میں شدید برف باری ہوئی ہے جسے ہٹانےکے لیے مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
خمیس مشیط میں ہونے والی ژالہ باری سے جہاں مقامی شہری اور سیاح لطف اندوز ہوئے وہیں شہری اس قدر خوفناک ژالہ باری پرحیران ہیں۔ علاقے میں ہونے والی ژالہ باری کی تہہ لگ گئی جس سے برف باری کا گمان گذرنے لگا۔
شاهد.. فيديو متداول لبرد كثيف وقع على #خميس_مشيط تسبب بإغلاق أحد الشوارع.. وبلدية المحافظة تستعمل المعدات الثقيلة لإزالته#السعودية pic.twitter.com/DCOKTgQDCm
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) May 19, 2023
ژالہ باری کے نتیجے میں خمیس مشیط میں جمع ہونے والے اولوں کی وجہ سے گاڑیاں پھنس گئیں۔ سڑکیں کھولنے کے لیے انتظامیہ کو بلڈزور مشینیں لانا پڑیں۔
دوسری طرف نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے سی ای او ڈاکٹر ایمن غلام نے ہدایت کی کہ طائف میں 28 رمضان المبارک اور خمیس مشیط میں 29 شوال کو شدید ژالہ باری کے موسمیاتی اسباب کا مطالعہ کیا جائے۔
محکمہ موسمیات کے قومی مرکز نے ٹویٹر پر طائف اور خمیس مشیط سے ہونے والے ژالہ باری کی ویڈیوز بھی نشرکیں جب کہ نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے موسمی ریڈار نے گرج چمک کے ساتھ بارشوں میں اضافے کی پیش گوئی کی تھی۔
-
سعودی ولی عہد کی عرب سربراہ اجلاس کے موقع پر عرب رہ نماؤں سے ملاقاتیں
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ میں منعقدہ عرب لیگ کے سربراہ ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب میں مصنوعی ذہانت کے نئے انسٹی ٹیوٹ کاافتتاح
مشرقِ اوسط میں مصنوعی ذہانت کے استعمال میں جدت لانے کے لیے سعودی دارالحکومت الریاض ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب میں استانیاں اب پہلی سے چھٹی جماعت کے طلبہ وطالبات کو پڑھا سکیں گی
سعودی وزارت تعلیم کی جانب سے مملکت میں خواتین ٹیچرز کو نجی اور انٹرنیشنل اسکولز ...
مشرق وسطی