اس سال حج کے لیے عازمین کی پہلی پرواز کے سعودی عرب میں استقبال کی تیاریاں کی گئی ہیں۔ سعودی ائر لائنز گروپ کے مطابق اتوار 21 مئی کو مدینہ منورہ کے بین الاقوامی شہزادہ محمد بن عبد العزیز ایئرپورٹ پر عازمین حج کی پہلی پرواز کی آمد ہو رہی ہے۔
سعودی ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سسٹم نے بھی عازمین کے استقبال کی اپنی تیاری مکمل کر لی ہے۔ آپریشنل پلانز کی تیاری کرلی گئی ہے۔ تکنیکی اور خصوصی کیڈرز نے عازمین حج کی آمد کو محفوظ اور آسان بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ سعودی ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سسٹم نے عازمین حج کی سعودی عرب میں آمد کے بعد سے مختلف فضائی، زمینی، سمندری اور ریل کے شعبوں میں سے گزرنے اور مناسک ادا کرنے اور اپنے ملکوں کو واپس جانے تک کے مراحل کے حوالے سے انتظامات کیے ہیں۔
سعودی عرب میں کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لیں تو تقریباً 7 ہزار 700 پروازوں کے ذریعے عازمین حج کی آمد اور روانگی کے دو مراحل کو مکمل کیا جائے گا۔ پروازوں میں تقریباً 1.7 ملین سیٹیں عازمین کے لیے مختص کی گئی ہیں۔ یہ پروازیں سعودی عرب کے 6 ہوائی اڈوں پر اتریں گی۔ جدہ میں کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ، مدینہ منورہ میں شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ، طائف انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ینبع میں پرنس عبدالمحسن ایئرپورٹ، ریاض میں کنگ خالد ایئرپورٹ اور دمام میں کنگ فہد ایئرپورٹ پرعازمین کی آمد ہوگی۔
جنرل اتھارٹی برائے روڈز قومی سڑکوں کے نیٹ ورک کی نگرانی کر رہی اور انہیں ریگولیٹ کر رہی ہے۔ اتھارٹی نے سرحدی گزرگاہوں سے مقدس مقامات تک 13 ہزار کلومیٹر سے زیادہ کا سروے کیا ہے۔
اتھارٹی نے 24 ہزار بسیں اور 120 سے زیادہ فیلڈ مانیٹر تیار کیے ہیں جو مکہ اور مدینہ کے مقدس شہروں کے داخلی راستوں پر کام کریں گے۔ اس طرح زمینی، سمندری اور ریل کی نقل و حمل کی سرگرمیوں میں جدید ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجیز کے ساتھ لائسنس یافتہ سہولیات کی تعمیل کو یقینی بنایا گیا ہے۔
-
اسلام آبادایئرپورٹ پر’شاہراہِ مکہ اقدام‘کاافتتاح؛26 ہزارعازمینِ حج استفادہ کریں گے
وفاقی وزیر برائے مذہبی امورسینیٹر طلحہ محمود اورپاکستان میں سعودی سفیر نواف بن ...
پاكستان -
عازمین حج کی پہلی پرواز 21 مئی کو سعودی عرب کیلیے روانہ ہوگی
وزارتِ مذہبی امور نے سرکاری سکیم کی حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے، پہلی پرواز ...
پاكستان -
سعودی نائب وزیرداخلہ کی عازمینِ حج کے’شاہراہِ مکہ اقدام‘پردست خط کے لیے اسلام آبادآمد
سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداؤد پاکستان کے سرکاری دورے ...
پاكستان -
اس سال تہران سے 12 ہزار سے زائد افراد فریضہ حج ادا کریں گے
ایرانی حج و وزٹنگ اتھارٹی کے سربراہ عباس حسینی نے کہا ہےکہ اس سال دارالحکومت تہران ...
ایڈیٹر کی پسند -
وزٹ ویزا پر حج و عمرہ کی اجازت نہیں ہے: سعودی عرب
لگ بھگ 350 کمپنیاں اور ادارے عازمین کو ان کی آمد سے لے کر روانگی تک بہترین خدمات ...
مشرق وسطی