سعوی عرب کی حکومت نے مسجد حرام کی توسیع کے ساتھ زائرین کو عبادت میں زیادہ سے زیادہ سکون فراہم کرنے اور انہیں زیادہ سہولیات مہیا کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ مسجد حرام کی توسیع کے پروگرام میں مطاف کی منزل میں توسیع بھی شامل تھی اور بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ مطاف کی توسیع میں مسجد حرام کے کوریڈور میں بھی نمازیوں کی گنجائش میں اضافہ کیا گیا۔
مسجد حرام کی موجودہ سعودی حکومت کے دور میں کی جانے والی توسیع میں مطاف کی عمارت میں کوری ڈور کی توسیع سابق خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود کے دور میں 2008ء شروع کی گئی تھی۔ مسجد حرام میں یہ توسیع مسجد کی شمالی سمت سے کی گئی تھی۔ مجموعی طور پر مسجد حرام کی توسیع کے بعد ایک ملین مربع میٹر رقبہ شامل کیا گیا تھا جس کے بعد مسجد حرام میں دو ملین نمازیوں کی گنجائش بن گئی تھی۔ اس کوری ڈور میں کئی نئی ستون شامل ہیں اور ایک مرکزی باب ہے جسے ‘باب شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز‘ کا نام دیا گیا ہے۔
مسجد حرام کی پہلی گیلری تیسرے خلفیہ راشد حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے دور میں تیار کی گئی۔ اس کی چھت نہیں تھی اور اس میں ایک صف کی جگہ تھی۔ یہ کوری ڈور عباسی خلیفہ مہدی کےدور تک رہا۔
سنہ 160ھ میں المہدی نے مسجد حرام کے لیے ایک جامع فن تعمیر کا آغاز کیا اور تو انہوں نے اس کی گیلری کی بھی توسیع کی۔ اس کے لیے وہ سمندر کے پار سے سنگ مرمر کے کالم لائے تھے۔ گیلری کی چھت ساگوان کی لکڑی سے بنائی گئی تھی۔ انہوں نے گیلری کی عباسی منزل کا اضافہ کیا اور اس کے ایک کالم پر ایک یادگاری تختی نصب کرائی جس پر عباسی دورکی تاریخ درج ہے۔
-
سعودی دور میں مسجد حرام کو غیرمعمولی توجہ حاصل رہی: سعودی دانشور
مکہ مکرمہ کے تاریخی مرکز کے مشیر ڈاکٹر ابراہیم بن عطیہ اللہ السلمی نے کہا ہے کہ ...
مشرق وسطی -
’’مسجد حرام میں خطبہ جمعہ کا ترجمہ اردو سمیت دس زبانوں میں کرنے کا اہتمام‘‘
عمومی صدارت برائے امور حرمین شریفین نے بتایا ہے اتھارٹی کے شعبہ ترجمہ کے زیر ...
بين الاقوامى -
جانیے مسجد حرام کے 2000 قالینوں کی جراثیم کشی اور معطر بنانے کے مراحل کے بارے میں!
صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین مسجد حرام میں بچھائی گئی قالینوں کی چوبیس گھنٹے ...
ایڈیٹر کی پسند -
مکہ مکرمہ میں مسجدحرام کی طرف پیدل آنے والوں کےلیے"المسیال"روڈ کی تیاری کا کام شروع
مکہ مکرمہ میں مسجد حرام تک پیدل چلنے والوں کی خدمت کے لیے مقدس دارالحکومت کی ...
مشرق وسطی -
مدینہ منورہ میں مسجد ’’بنی حرام‘‘ کی تزئین و آرائش، دور نبوت سے متعلق میراث کا احیاء
شہزادہ محمد بن سلمان کے تاریخی مساجد کی ترقی کے منصوبے کے تحت اس مسجد کا رقبہ بھی ...
ایڈیٹر کی پسند