سعودی عرب میں منشیات اور اسلحہ برآمد ہونے پر چار افراد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ریاض پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن اینڈ انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث 4 سعودی باشندوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے پاس ممنوعہ اشیاء کا عجیب و غریب مرکب برآمد کرلیا۔

پبلک سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے اپنی چھاپہ مار کارروائی کا ایک ویڈیو کلپ شائع کیا ہے جس میں چار افراد کی گرفتاری دکھائی گئی اور برآمد ہونے والی مختلف اقسام کی منشیات، ہتھیاروں اور بینک نوٹوں کو دکھایا گیا ہے۔

سیکورٹی فورسز نے تقریباً 92 ہزار نشہ آور گولیاؒں، 800 گرام چرس اور کیپٹاگون کی تقریبا 5 ہزار گولیاں برآمد کیں۔ آتشیں 8 ہتھیار، 200 گولیاں اور 88 ہزار ریال کی رقم بھی قبضہ میں لے لی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں