مکہ مکرمہ ریجن کی پولیس نے مصری شہریت کے حامل ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر جعلی حج مہم چلانے اور حج کے لیے جعلی بریسلٹ فروخت کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
پولیس نے گرفتار شخص کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے
جنرل سکیورٹی سروسز نے شہریوں اور مقیم افراد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حج اور عمرہ کے ضوابط اور ہدایات کی پابندی کریں۔ جعلی حج مہمات چلانے والوں کے بارے میں مکہ مکرمہ کے علاقوں میں 911)نمبر اور ریاض اور مشرقی گورنری میں 999 ہیلپ لائن نمبر پراطلاع دیں۔