سعودی عرب میں جنرل سکیورٹی نے ایسے لوگوں کو منتقل کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے جن کے پاس باقاعدہ حج پرمٹ نہیں ہیں۔ سعودی جنرل سکیورٹی نے ایک مرتبہ پر متنبہ کیا ہے کہ جو بھی حج ضوابط کی خلاف ورزی کرے گا اسے 6 ماہ تک قید اور 50 ہزار ریال تک جرمانے کی سزا دی جائے گی۔
سعودی ادارے نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں رہ کر لوگوں کو حج کے لیے مکہ مکرمہ لانے والا غیر ملکی ہوا تو اسے ملک بدر کر دیا جائے گا۔
جنرل سیکیورٹی نے ’’ ٹویٹر‘‘ پر مزید کہا کہ کوئی بھی شخص جو حج کے باقاعدہ اجازت نامے نہ رکھنے والوں کو نقل و حمل کراتے ہوئے پکڑا گیا تو اسے 50 ہزار ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔ حج کے لیے منتقل کیے جانے والے افراد کی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر شخص کے بدلے الگ 50 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ لوگوں کو منتقل کرنے والے شخص کی گاڑی بھی ضبط کرلی جائے گی۔
واضح رہے اس سال دو مقدس ترین مساجد کی عمومی صدارت نے حج سیزن کے لیے سکیورٹی پریزیڈنسی سسٹم کو لاگو کیا ہے۔ اس میں حکومتی شعبوں اور کامیاب شراکت داروں کے درمیان ہم آہنگی لائی گئی ہے۔ اس حوالے سے رابطہ کونسل کا اجلاس منعقد کیا گیا اور مسجد حرام میں کام کرنے والی تمم ایجنسیوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ لاکھوں عازمین حج کی آمد کے پیش نظر تمام ایجنسیوں کی مشترکہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
سعودی عرب کا قلعہ عسفان جسے حجاج کرام کی حفاظت کے لیے بنایا گیا تھا
سعودی عرب کے مغرب میں الجموم گورنری میں واقع عسفان قلعہ اپنے تاریخی فن تعمیر کے ...
ایڈیٹر کی پسند -
حجاج کے شہر جدہ میں عازمین کو ایئرپورٹ پرصرف 20 منٹ میں کلیئر کر دیا جاتا ہے
سعودی عرب کے’الاخباریہ‘ ٹی وی چینل کے مطابق کل جمعرات کوحجاج کرام کے شہر جدہ میں ...
مشرق وسطی -
حجاج کے لیے فری شٹل سروس کے آزمائشی پروگرام کا آغاز
حج اور عمرہ کے لیے آنے والے ملکی اور غیر ملکیوں کو جدہ کے شاہ عبدالعزیز ائیر پورٹ ...
مشرق وسطی -
منیٰ سمارٹ خیمے: حجاج کرام کی خدمت کے سفر میں بڑی سعودی کامیابی
سعودی عرب میں حرمین شریفین کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے کام جاری رہتا ہے ۔ اسی ...
ایڈیٹر کی پسند