سعودی عرب میں مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات ضبط، متعدد ملزمان گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں انسداد منشیات کے لیے کام کرنے والے ادارے پوری مستعدی کے ساتھ مملکت میں نشے کی لعنت کے خلاف سرگرم ہیں۔ تازہ کارروائیوں کے دوران مملکت میں متعدد مقامات پرمنشیات کی بھاری مقدار ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ اس مکروہ دھندے میں ملوث متعدد سماج دشمن عناصر کو گرفتار کرکے انہیں عدالت کے سامنے پیش کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنوبی علاقے جازان میں 480 کلو گرام منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے منشیات ضبط کرلی گئی۔

جازان کے علاقے العارضہ سیکٹر میں سرحدی محافظوں نے گشت نے 480 کلو گرام قات نامی منشیات قبضے میں لی ہے۔

قبضٗے میں لی گئی منشیات کو متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ادھر انسداد منشیات کے حکام نے حائل کے علاقے میں 3.5 کلو گرام چرس کی تشہیر پر دو شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

حائل ریجن کی پولیس نے دو شہریوں کو 3.5 کلو گرام نشہ آور چرس اور نشہ، گولیاں اور آتشیں اسلحہ قبضے میں لے کران کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

حائل پولیس نے بتایا کہ ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے مجاز اتھارٹی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

درایں اثناء جازان میں 45 کلو گرام نشہ آور چرس کی تشہیر ناکام بنا دی گئی۔

القصیم ریجن کی پولیس نے بریدہ شہر میں دو شہریوں کو 45 کلو گرام نشہ آور چرس، نشہ آور ایمفیٹامائن کی 7,996 گولیاں ضبط کرنےکے بعد انہیں گرفتار کرلیا۔

انسداد منشیات حکام نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ منشیات کے لین دین کےلیے کام کرنے والے عناصر کے خلاف مکہ مکرمہ ، ریاض اور مشرقی صوبے کے علاقوں میں ہیلپ لائن نمبر 911 نمبر ملک کے دیگر علاقوں میں منشیات کےحوالے سے 999 پر رابطہ کرکے اطلاع دیں تاکہ منشیات فروش عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں