اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے پر چھاپے کے دوران فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا
قابض فوج کے مطابق گولی مشتبہ افراد پر چلائی گئی جنہوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی اور بارودی مواد سمیت پتھراؤ کیا
فلسطینی وزارتِ صحت نے کہا کہ اسرائیلی افواج نے جمعہ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک چھاپے کے دوران ایک 18 سالہ فلسطینی محمود ابو سعن کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ یہ واقعی برسوں میں رونما ہونے والی مہلک ترین واقعہ میں سے ایک ہے۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ فوجیوں نے مشتبہ افراد پر گولی چلائی جنہوں نے شمالی مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے ارد گرد کام کرنے والے فوجیوں پر فائرنگ کی اور دھماکہ خیز مواد اور پتھر پھینکے۔ فوج نے کہا کہ ایک شخص کو گولی لگی لیکن افواج کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
وزارتِ صحت نے کہا کہ محمود ابو سعن کو طولکرم میں سر میں گولی ماری گئی جس کے بارے میں فلسطینی خبر رساں ایجنسی ’’وفا‘‘ نے کہا کہ یہ قریبی پناہ گزین کیمپ میں ہونے والا ایک فوجی آپریشن تھا جو فلسطینیوں کے ساتھ تصادم کی وجہ بن گیا۔
طولکرم کے علاقے میں دو کیمپوں میں فلسطینی پناہ گزینوں کے طور پر اقوام متحدہ ایجنسی کے پاس تقریباً 40,700 فلسطینی رجسٹرڈ ہیں۔ وہ فلسطینی پناہ گزین یا ان کی اولادیں ہیں جنہیں زبردستی نکال دیا گیا یا وہ اپنے گھروں سے بھاگ گئے تھے جب 1948 میں جنگ ہوئی جس کا تعلق اسرائیل کی تخلیق سے ہے۔
مغربی کنارے میں گذشتہ 15 مہینوں میں اسرائیلی چھاپوں، فلسطینی سڑکوں پر حملوں اور فلسطینی دیہاتوں پر یہودی آباد کاروں کے ہنگاموں کے دوران تشدد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘جو کہ غزہ کے ناکہ بندی والے علاقے پر حکومت کرتی ہے، نے ابو سعن کی ہلاکت پر تعزیت کی لیکن اس کے تحریک کا رکن ہونے کا دعویٰ نہیں کیا۔ تحریک نے ایک بیان میں کہا۔ "ہمارے لوگ قبضے کے خاتمے تک اپنا انقلاب جاری رکھیں گے۔"
اسرائیل نے 1967 کی مشرق وسطیٰ جنگ میں مغربی کنارے پر قبضہ کر لیا تھا جو ان علاقوں میں شامل ہے جہاں فلسطینی ایک آزاد ریاست کا قیام چاہتے ہیں۔ اسرائیل نے وہاں یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھی ہے جسے زیادہ تر ممالک غیر قانونی سمجھتے ہیں۔
-
مغربی کنارا: اسرائیلی فوج سے جھڑپوں میں 6 فلسطینی زخمی
رام اللہ میں بڑی تعداد میں فوج ایک مکان کو مسمار کرنے پہنچ گئی، فلسطینیوں کا فورسز ...
مشرق وسطی -
مغربی کنارا: اسرائیلی کارروائیوں میں 8 فلسطینی زخمی اور 14 گرفتار
درجنوں فوجی گاڑیاں مختلف اطراف سے جینن میں داخل ہوئیں اور شہر کے متعدد محلوں میں ...
مشرق وسطی -
مغربی کنارا: نابلس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید
رواں سال قابض اسرائیلی فورسز 86 فلسطینیوں کو شہید کیا، مزاحمتی کارروائیوں میں 13 ...
مشرق وسطی -
مغربی کنارا: اسرائیلی فوج کی فائرنگ، فلسطینی شہید، درجنوں زخمی
یہودی آباد کاری کے خلاف مختلف علاقوں میں ریلیاں، شیلنگ سے متعدد کا دم گھٹ گیا
بين الاقوامى