تل ابیب میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک، دوسرا شدید زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسرائیل کے شہرتل ابیب کے وسطی حصے میں واقع ایک شاہراہ پر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا ہے۔اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

تل ابیب کے میئر رون حلدائی نے اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے کو بتایا کہ مشتبہ حملہ آور کو میونسپل گشتی افسر نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

اسرائیلی پولیس کے انسپکٹرجنرل کا کہنا ہے کہ حملہ آور بظاہر مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع فلسطینی قصبے جنین کا مکین تھا۔پولیس کے ایک ترجمان نے اسرائیلی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ حملہ آور کو’بے دم‘ کر دیا گیا ہے۔تاہم انھوں نے مشتبہ حملہ آور کے بارے میں مزید تفصیل فراہم نہیں کی۔

رون حلدائی نے کہا کہ تشویش ناک حالت میں مبتلا زخمی شخص بلدیہ کا گشتی اہلکار تھا۔وہ حملہ آور کے پاس کسی مشتبہ چیز کا نوٹس لینے کے بعد پہنچا تھا لیکن اس نے اس اہل کار پر اچانک فائرنگ کردی۔انھوں نے کہا کہ ’’ہمیں یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے اور ہم زخمی کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں‘‘۔

فائرنگ کا یہ واقعہ مغربی کنارے میں واقع ایک فلسطینی گاؤں پر یہودی آبادکاروں کے حملے کے بعد رونما ہوا ہے۔اس حملے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا تھا۔

واشنگٹن نے مغربی کنارے میں فلسطینی دیہات پر یہودی آباد کاروں کے بڑھتے ہوئے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اسرائیل کے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں گذشتہ سال کے بعد سے تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں