عراق میں 10 سالہ بچے پر بھیانک تشدد، والد نے زنجیر سے لٹکا دیا
ملزم منشیات کا عادی تھا اور اس کے گھر سے ایک کلاشنکوف رائفل اور گولہ بارود کے علاوہ مختلف نشہ آور اشیاء برآمد کی گئیں
عراقی حکام نے ایک 10 سالہ بچے کو اس کے نشے کے عادی باپ کے ہاتھوں وحشیانہ تشدد سے بچا لیا، جس نے اسے کمرے کی چھت سے بندھی زنجیر سے لٹکا رکھا تھا۔
عراقی میڈیا نے عراقی وزارت داخلہ کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ بغداد کے علاقے کرخ میں لڑکے کو بچانے کے لیے یہ مداخلت گھریلو تشدد کے کیسز کی پیروی کے تناظر میں فیملی اینڈ چائلڈ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے موصول ہونے والی اپیل پر کی گئی۔
عدالتی منظوری حاصل کرنے کے بعد حکام نے لڑکے کو بازیاب کر لیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم منشیات کا عادی ہے اور اس کے گھر سے مختلف نشہ آور اشیاء کے علاوہ ایک کلاشنکوف رائفل اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
-
عراق میں ایک اور بچہ سوتیلی ماں کے تشدد سے لقمہ اجل بن گیا، لرزہ خیزتفصیلات
گذشتہ ماہ عراقی دارالحکومت کو ہلا کر رکھ دینے والے ایک ہولناک جرم میں نئی تفصیلات ...
مشرق وسطی -
اور اب عراق: حکومت نے بھارت ساختہ سردی کا آلودہ شربت دواخانوں سے اٹھوا لیا
عراق میں محکمہ صحت کے حکام نے بھارتی ساختہ کولڈ سیرپ کو دواخانوں سے اٹھوانا شروع ...
مشرق وسطی -
سفاک عراقی باپ نے بیٹی کو مہینے تک زنجیروں میں جکڑے رکھا، فورسز نے رہا کرالیا
عراق میں ظلم و ستم پر مبنی ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آگیا ہے۔ ایک بے رحم ...
مشرق وسطی