فلسطینی وزارت خارجہ نے فلسطینی شہروں، قصبوں اور کیمپوں میں اسرائیلی قابض فوج کی وحشیانہ اور خونی دراندازی کی مذمت کی ہے، جن میں تازہ ترین کارروائی میں اریحا میں دو فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ اریحا میں دو نہتے فلسطینیوں کا قتل جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ یہ کارروائی قابض فوج کی طرف سے فلسطینی عوام کے خلاف کیے جانے والے قتل کام کا تسلسل ہے۔
اریحا کے خلاف جارحیت اسرائیل کے سرکاری ردعمل کی عکاسی ہے۔ یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب گذشتہ روز مصرکی میزبانی میں سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا جس میں فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت کی گئی تھی۔
العربیہ چینل کے مطابق مصرمیں ہونے والے سہ فریقی اجلاس میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس اور اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے شرکت کی۔ انہوں نے اسرائیل سے فلسطینیوں کے خلاف جرائم روکنے اور امن عمل کی بحالی کامطالبہ کیا تھا۔
-
اریحا پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کےحملے میں دو فلسطینی شہید
قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غرب اردن میں اریحا کے مقام پر واقع مہاجر کیمپ ...
مشرق وسطی -
فلسطین کی اریحا اور نابلس میں اسرائیلی ناکہ بندی اٹھانے کے لیے عالمی مداخلت کی اپیل
فلسطینی وزارت خارجہ نے مغربی کنارے کے شہر اریحا اور نابلس پر اسرائیلی قابض فوج کی ...
مشرق وسطی -
اریحا شہر کے قریب ایک اسرائیلی ریسٹورنٹ میں فائرنگ
اسرائیلی پولیس نے اپنی صفوں میں ہائی الرٹ کردیا
بين الاقوامى