کاربن کریڈٹ کی تجارت کے لیے سعودی دباؤ سے ماحولیاتی کارروائی کے لیے راہ ہموار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 15 منٹ

چونکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عالمی ضرورت زیادہ فوری ہوتی جا رہی ہے تو اقوام اور کارپوریشنز اپنے کاربن کے اخراج کو روکنے کے لیے اختراعی حل تلاش کر رہی ہیں جس میں ایک قابلِ ذکر خیال کاربن کریڈٹ کا تصور ہے۔

فضا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج یا اس سے بچنے کی نمائندگی کرنے والے یہ مالیاتی آلات کمپنیوں کو ماحولیاتی اثرات کو متوازن کرنے میں مدد دینے کے لیے اہم ہوتے جا رہے ہیں۔ اس شعبے کا رہبر سعودی عرب کا ایک مقامی تیار کردہ ادارہ 'علاقائی رضاکارانہ کاربن مارکیٹ کمپنی' یعنی آر وی سی ایم سی ہے جسے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کی حمایت حاصل ہے۔

کاربن کے اخراج میں کمی کی طلب میں اضافہ ہونے کی توقع ہے کیونکہ کمپنیاں خالص صفر اخراج کے اہداف کو پورا کرنے میں مدد کے لیے کریڈٹ استعمال کرنے کی طالب ہیں۔ رضاکارانہ کاربن مارکیٹ کی پیمائش کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے دنیا کے ردعمل کے ایک اہم حصے کے طور پر دیکھا جاتا ہے کیونکہ یہ کمپنیوں کو اجازت دیتا ہے کہ وہ متنوع ٹیکنالوجی یا فطرت پر مبنی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرکے اپنے کاربن اخراج کے ایک حصے کو پورا کریں۔

العربیہ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں آر وی سی ایم سی کی سی ای او ریحام ایلجیزی نے کہا کہ کمپنی - اور کاربن کریڈٹس - پائیدار کاروباری طریقوں اور موسمیاتی کارروائی کا مستقبل تشکیل دینے کے لیے تیار ہیں۔ اور یہ مختلف ممالک کی طرف سے سخت موسمیاتی پالیسیوں، ان ممالک کے پیرس معاہدے کے تحت کاربن کے اخراج میں کمی کے عزائم، اور کاروباری پائیداری کے اہداف جیسے عوامل کے درمیان ہوگا۔

کاربن کریڈٹ کو سمجھنا

اکثر آف سیٹس کہلانے والے کاربن کریڈٹ کو ایک فرد، کمپنیاں یا کارپوریشنز کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اس اخراج کو پورا کرنے کے لیے خرید سکتے ہیں جو صنعتی پیداوار، ترسیل کی گاڑیوں یا سفر سے ہوتا ہے۔

تاہم مجاز رقم کا صریحاً دعویٰ کرنے کے بجائے کمپنیاں یہ کریڈٹس اُن منصوبوں کو فنڈ کرنے کے لیے خرید سکتی ہیں جو کسی اور جگہ کاربن اخراج کو پکڑتی، اس سے بچتی یا اسے ختم کرتی ہیں۔

ایلجیزی نے کہا۔ "رضاکارانہ کاربن مارکیٹ کسی بھی دوسری مارکیٹ کی طرح ہوتی ہے اور اس میں ایک فراہم کنندہ اور خریدار کا تبادلہ ہوتا ہے - جہاں پروڈکٹ کاربن کریڈٹ یا آف سیٹ سرٹیفکیٹ ہوتا ہے۔ کاربن کریڈٹ ایک ٹن کاربن کی نمائندگی کرتے ہیں جس سے گریز کیا گیا یا ماحول سے ہٹا دیا گیا ہو اور ایک سرٹیفکیٹ یہ ظاہر کرتا ہے کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے کتنے یونٹس فضا سے ہٹائے گئے یا ان سے گریز کیا گیا ہے۔"

مثلاً - ہوا اور مٹی سے کاربن ڈائی آکسائیڈ (سی او ٹو) اور پانی (ایچ ٹو او) لینے کے لیے فوٹو سنتھیسس کے لیے درکار ایک درخت کو ہٹانا - ایک سائنسی آلہ اس بات کا حساب لگانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے کہ اس سے ماحول میں سی او ٹو کا کتنا خرچہ ہوگا۔"

پھر اسے پورا کرنے کے لیے کاربن کریڈٹ خریدا جا سکتا ہے۔

ان منصوبوں میں فطرت پر مبنی جنگلات اگانا اور جنگلات کی بحالی سے لے کر ٹیکنالوجی پر مبنی توانائی کی کارکردگی کے اقدامات شامل ہیں جن میں سے ہر ایک فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی خالص کمی میں کردار ادا کرتا ہے۔

ایلجیزی نے موسمیاتی تبدیلی کی اہمیت کو نمایاں کیا۔

انہوں نے کہا۔ "موسمیاتی تبدیلی کے لیے یہ ایک بہت ضروری موضوع ہے جس سے نمٹنا ہے اور اس پر ابھی عمل کرنا بہت ضروری ہے۔ یہ عالمی سطح پر ہم سب کو متأثر کرتا ہے۔"

سعودی عرب جو روایتی طور پر توانائی کے لیے تیل پر بہت زیادہ انحصار کرنے والا ملک ہے، سرسبز طریقوں کی طرف منتقلی کی فوری ضرورت کو تسلیم کرتا ہے۔

علاقائی رضاکارانہ کاربن مارکیٹ کمپنی (آر وی سی ایم سی) کی سی ای او ریحام ایلجیزی 14 جون 2023 کو نیروبی، کینیا میں کینیا، روانڈا، مصر اور جنوبی افریقہ کے منصوبوں کے ساتھ نیلامی کے موقع پر کاربن کریڈٹس کی رضاکارانہ نیلامی سے قبل مندوبین سے خطاب کر رہی ہیں۔ (رائٹرز)
علاقائی رضاکارانہ کاربن مارکیٹ کمپنی (آر وی سی ایم سی) کی سی ای او ریحام ایلجیزی 14 جون 2023 کو نیروبی، کینیا میں کینیا، روانڈا، مصر اور جنوبی افریقہ کے منصوبوں کے ساتھ نیلامی کے موقع پر کاربن کریڈٹس کی رضاکارانہ نیلامی سے قبل مندوبین سے خطاب کر رہی ہیں۔ (رائٹرز)

ایلجیزی نے کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں مملکت اپنی بجلی کی پیداوار میں کاربن کا ازالہ (خاتمہ) کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔ ہم 2030 تک 50 فیصد قابلِ تجدید توانائی مکس حاصل کرنے کا بلند پایہ ہدف رکھتے ہیں حتیٰ کہ یورپی یونین کے اہداف کو بھی پیچھے چھوڑ دینا چاہتے ہیں۔

مزید یہ کہ سعودی گرین انیشیٹو (ایس جی آئی) کے تحت مملکت 600 ملین سے زیادہ درخت لگانے، ملک کی 30 فیصد زمین اور سمندر کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بچانے اور دنیا کا سبز ہائیڈروجن پلانٹ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
تاہم ایلجیزی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو ختم کرنے کے لیے جدت اور متعدد اقدامات کی ضرورت ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں علاقائی رضاکارانہ کاربن مارکیٹ کمپنی کا بہت بڑا کردار ہے۔

مملکت کی سبز منتقلی کو تقویت دینا

آر وی سی ایم سی مملکت کی سبز منتقلی کے لیے ایک محرک قوت ہے جو اگلے سال کے اوائل میں کاربن کریڈٹ کی تجارت کا پلیٹ فارم شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اور سعودی تداول گروپ کی مشترکہ ملکیت ہے۔ ایکو سسٹم مارکیٹ پلیس کے مطابق میک کینزی کے مشیروں نے اندازہ لگایا ہے کہ 2030 تک رضاکارانہ کاربن کریڈٹس کی سالانہ عالمی منڈی 50 بلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے جو 2021 میں تقریباً 2 بلین ڈالر مالیت کی تھی۔

قابلِ ذکر طور پر آر وی سی ایم سی نے گذشتہ سال مشرقِ وسطی کی افتتاحی کاربن آفسیٹ نیلامی کی جس کے نتیجے میں 1.4 ملین ٹن سے زیادہ کاربن کریڈٹس فروخت ہوئے۔ ان کاربن کریڈٹس کا ایک اہم - تقریباً 70 فیصد - حصہ پورے افریقہ میں مصر، موریطانیہ، جنوبی افریقہ، یوگنڈا اور کینیا جیسے ممالک پر محیط موسمیاتی منصوبوں کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ یہ مختص کردہ رقم اس لیے اہم ہے کہ افریقہ توانائی سے متعلقہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے عالمی اخراج کے محض تین فیصد کا ذمہ دار ہے۔ یہ خطہ پہلے ہی غیر متناسب طور پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا سامنا کر رہا ہے۔

 آر وی سی ایم سی کی کاربن کریڈٹ نیلامی کی تقریب میں آرامکو سعودی الیکٹرسٹی کمپنی اور ای این او ڈبلیو اے کے مندوبین جنہوں نے سب سے زیادہ کریڈٹ خریدے۔ (فراہم کردہ)
آر وی سی ایم سی کی کاربن کریڈٹ نیلامی کی تقریب میں آرامکو سعودی الیکٹرسٹی کمپنی اور ای این او ڈبلیو اے کے مندوبین جنہوں نے سب سے زیادہ کریڈٹ خریدے۔ (فراہم کردہ)

نیروبی میں کمپنی کی حالیہ کاربن آفسیٹ نیلامی نے ایک اہم سنگ میل کی نشان دہی کی۔ 20 لاکھ ٹن سے زیادہ کاربن کریڈٹ 15 خریداروں کو فروخت کیے گئے جو بنیادی طور پر افریقہ اور سعودی عرب سے تھے۔

یہ کریڈٹس ایک پروگرام کورسیا کے ساتھ منسلک ہیں جس کی نگرانی انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) ویرا کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔ کرتی ہے اور سرکاری طور پر دنیا کی سب سے بڑے کاربن کریڈٹ رجسٹری آپریٹر

ایلجیزی نے کہا کہ ایسے اقدامات میں آر وی سی ایم سی کی فعال شمولیت سعودی عرب کی عالمی ماحولیاتی کوششوں میں کردار ادا کرنے کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

سعودی عرب کی کمپنیاں - نیز عالمی کارپوریشنز - پہلے ہی کاربن کریڈٹ کے لیے آواز اٹھا رہی ہیں۔ اس کی ایک مثال سعودیہ ایئر لائنز ہے۔ انہوں نے کہا کہ "وہ اپنے اخراج میں اضافہ نہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں،" اور مزید کہا کہ ایئر لائن کے پاس ترقی کے بلند پایہ اہداف اور اس کے ریڈارز پر پرواز کے نئے راستے بھی ہیں۔

کاربن کریڈٹ خرید کر کمپنیاں اپنے اخراج کو پورا کر سکتی ہیں جس میں افریقہ میں لاکھوں درخت لگانے یا مملکت میں مینگروو کے جنگلات جیسی کوششیں شامل ہیں۔

ہوا بازی کے علاوہ دوسرے شعبے بھی ہیں جو کاربن کریڈٹ خریدنے کے لیے تیار ہیں جیسے کہ تعمیرات، جہاز رانی حتیٰ کہ توانائی جو روایتی طور پر کاربن کا اخراج زیادہ کرتے ہیں۔

سعودی آرامکو – مملکت کی تیل کی بڑی کمپنی – اور سعودی بجلی کمپنی حالیہ ترین کاربن نیلامی کے سب سے بڑے خریدار تھے۔

رضاکارانہ کاربن مارکیٹوں کی طاقت

موسمیاتی تبدیلیوں کی تخفیف کے لیے سعودی عرب کا عزم محض معاشی تنوع سے بہت آگے ہے۔ قوم کے رہنما عمل کو آگے بڑھانے کے لیے رضاکارانہ کاربن مارکیٹوں سمیت اختراعی حکمت عملیوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

پائیدار طریقوں کو اپنانے کے لیے کاروباری اداروں کے لیے مالی ترغیبات پیدا کر کے مارکیٹ اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ایسے پروجیکٹس فنڈنگ حاصل کریں جو بصورت دیگر معاشی طور پر ناقابلِ عمل ہوں گے۔

افریقہ میں کم خدمت کرنے والی کمیونٹیز کے لیے توانائی کا مؤثر استعمال کرنے والے چولہے جیسے منصوبوں کو کاربن کریڈٹس سے مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے۔ یوں کاربن کے اخراج کو کم کیا جاتا ہے اور زندگی کا معیار بہتر ہوتا ہے۔

ایلجیزی یہاں وسیع تر اثرات پر زور دیتی ہیں: "رضاکارانہ کاربن مارکیٹ ان منصوبوں کی مالی معاونت کر رہی ہے جو بصورت دیگر رضاکارانہ کاربن مارکیٹ کے بغیر غیر اقتصادی تھے۔" آب و ہوا پر مرکوز منصوبوں میں فنڈز کی فراہمی کے ذریعے مارکیٹ اقتصادی اہداف کو ماحولیاتی ذمہ داری کے ساتھ ہم آہنگ کرتی ہے جو کاروباری طریقوں میں ایک مثالی تبدیلی پیش کرتی ہے۔

 14 جون 2023 کو نیروبی کینیا میں کینیا، روانڈا، مصر اور جنوبی افریقہ کے منصوبوں کے ساتھ کاربن کریڈٹس کی رضاکارانہ نیلامی کے دوران ایک مندوب اپنا فون استعمال کر رہا ہے۔ (رائٹرز)
14 جون 2023 کو نیروبی کینیا میں کینیا، روانڈا، مصر اور جنوبی افریقہ کے منصوبوں کے ساتھ کاربن کریڈٹس کی رضاکارانہ نیلامی کے دوران ایک مندوب اپنا فون استعمال کر رہا ہے۔ (رائٹرز)

ریگولیٹری فریم ورک

ناقدین نے ماضی میں ناقص شفافیت، کریڈٹ کی محدود فراہمی اور منصوبوں کے معیار پر سوالات سمیت خدشات کا حوالہ دیا ہے۔

ایلجیزی نے اس طرح کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آر وی سی ایم سی ماہرین کی دو الگ الگ خودمختار ٹیموں کے ساتھ کام کرتا ہے تاکہ ان پروجیکٹس کی جانچ کی جا سکے جو فروخت کے لیے کریڈٹ فراہم کرتے ہیں۔ ان کے مطابق کاربن مارکیٹوں کی افادیت کا انحصار ایک مضبوط ریگولیٹری فریم ورک اور شفافیت پر ہے۔ اسلامی مالیاتی شعبے میں آر وی سی ایم سی کی شمولیت وسیع تر مالیاتی مشغولیت کے امکانات کو بھی نمایاں کرتی ہے۔

الجیزی نے العربیہ کو بتایا کہ آر وی سی ایم سی کے اقدام کے ایک حصے کے طور پر اسلامی مالیات کے لیے ایک قابلِ عمل شے کی حیثیت سے کاربن کریڈٹ کے لیے پہلا فتویٰ شرم الشیخ، مصر میں 2022 کی اقوامِ متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے موقع پر جاری کیا گیا جو عموماً سی او پی 27 کے نام سے معروف ہے۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ اسلامی مالیاتی اداروں کے پاس کاربن کریڈٹ کی مقدار میں اضافہ کرنے کا یہ ایک اہم سنگ میل تھا جس کی تجارت کو مزید آسان بنانے کی ضرورت تھی۔ اسلامی مالیات کے اصول کاربن کریڈٹ ٹریڈنگ کے ساتھ مطابقت رکھتے ہیں جو بالخصوص غیر محفوظ علاقوں میں موسمیاتی منصوبوں کو فنڈز کی منتقلی کی اجازت دیتے ہیں۔

کاربن کریڈٹ مارکیٹ میں شرکت سے بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ کاروباروں کے لیے یہ کاربن اخراج میں کمی کے اہداف کی تعمیل کی اجازت دیتا ہے جبکہ پائیدار منصوبوں کے لیے فنڈنگ بھی کھولتا ہے۔ اقوام بھی کاربن اخراج میں کمی اور نئے اقتصادی مواقع کی تخلیق سے فائدہ اٹھاتی ہیں۔ مثلاً سعودی عرب کے گرین بانڈ کے اجراء سے ماحول دوست سرمایہ کاری کے لیے 5.5 بلین ڈالر جمع ہوئے۔

آگے کا راستہ

ایلجیزی جو ایک ایسے مستقبل کا تصور کرتی ہیں جہاں رضاکارانہ کاربن مارکیٹ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرے گی، نے کہا۔ سی او پی 28 جس کی میزبانی مملکت کے ہمسایہ ملک یو اے ای کو کرنی ہے، سے قبل سعودی عرب کاربن کریڈٹ مارکیٹ کو تیز کرنے کے لیے تیار ہے۔

تقریباً 30 فیصد سالانہ کی متوقع شرحِ نمو کے ساتھ مارکیٹ ممکنہ طور پر جرمنی کے سالانہ اخراج کے مقابلے کے پیمانے تک پہنچ سکتی ہے۔

ایلجیزی نے کہا کہ وسیع صحرائی مناظر سے لے کر کاربن کی گرفت کی صلاحیت تک سعودی عرب کے منفرد وسائل اسے اس عالمی کوشش میں ایک کلیدی فریق کا مقام دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، "میں واقعی یقین رکھتی ہوں کہ سعودی عرب موسمیاتی کارروائی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ ایک پائیدار مستقبل کی طرف سفر کے لیے اختراعی حل کی ضرورت ہے اور کاربن کریڈٹ مارکیٹوں کو آگے بڑھانے میں سعودی عرب کا کردار نجی اور عوامی تعاون کی طاقت کی مثال دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رضاکارانہ کاربن مارکیٹوں کے ذریعے اقوام، صنعتیں اور افراد موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے بامعنی اقدامات کر سکتے ہیں۔

دوسرے ممالک پہلے ہی نوٹس لے رہے ہیں

اس ماہ کے شروع میں متحدہ عرب امارات کی وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات نے ملک میں قائم انڈسٹریل انوویشن گروپ (آئی آئی جی) اور وینم فاؤنڈیشن کے ساتھ ایک ابتدائی معاہدے پر دستخط کیے تاکہ بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کاربن کریڈٹ کے لیے ایک قومی نظام قائم کیا جا سکے۔ یہ معاہدہ اس سال نومبر میں دبئی کی میزبانی میں سی او پی 28 سے پہلے کیا گیا ہے۔

وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ متحدہ عرب امارات کے کاربن اخراج کو کم کرنے اور 2050 تک آب و ہوا کی غیرجانبداری کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد کرنے کے بلند پایہ اہداف کے مطابق ہے۔ اور مزید کہا کہ فریقین ایک ایسا نظام تیار کریں گے جو کاربن کریڈٹس کو درست طریقے سے منظم کرنے، جاری کرنے، منتقل کرنے، حساب لگانے اور درست طور پر ٹریک کرنے کے عمل میں "شفافیت، قابلِ اعتبار ہونے، مؤثر کارکردگی اور سلامتی" کی اعلیٰ ترین سطح فراہم کرے گا۔

دبئی کی کمپنی ڈیک ریچ سینڈ جو ریت کے ذرات کو زرعی طور پر دوستانہ کھیتوں میں تبدیل کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے، کاربن کریڈٹ کے استعمال کو آگے بڑھانے والی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

چئیرمین اور گروپ کے سی ای او چندرا ڈیک نے العربیہ کو بتایا۔ "موسمیاتی تبدیلی کی ضرورت کے دور میں نہ صرف حکومتوں اور کارپوریشنوں کی طرف سے بلکہ افراد کی طرف سے بھی قابلِ عمل اقدامات کی ضرورت ہے۔"

ڈیک نے مزید کہا کہ ذاتی کاربن کریڈٹ ہمارے کاربن فٹ پرنٹس کا مقابلہ کرنے کے عزم کی ٹھوس نمائندگی کے طور پر کام کرتے ہیں۔ وہ ہر فرد کو فعال طور پر موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے قابل بناتے ہیں، ہمیں پائیدار انتخاب کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے اور استعمال سے پہلے ہمیں سوچنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

ڈیک نے کہا۔ "اس سلسلے میں انفرادی اعمال کی صلاحیت جمع ہو کر بہت زیادہ ہو جاتی ہے۔ یہ ذاتی کریڈٹ محض نمبروں سے زیادہ ہیں۔ یہ کسی قوم کے عظیم وژن میں بہت اچھی طرح سے کردار ادا کر سکتے ہیں - مثلاً 2050 تک متحدہ عرب امارات کا کا نیٹ زیرو۔ یہ ایک بڑے اجتماعی مقصد کے لیے انفرادی کوششوں کو ہم آہنگ کرنے کے بارے میں ہے جو ہم میں سے ہر ایک کو پائیدار تبدیلی کا عامل بناتا ہے۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں