بغداد: امریکی شہری کو قتل کرنے والے 4 عراقیوں اور ایک ایرانی کو عمر قید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

عراق میں عدلیہ نے 4 عراقیوں اور ایک ایرانی کو گزشتہ سال بغداد میں امریکی شہری سٹیون ٹرول کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی۔ جس ایرانی کو عمر قید کی سزا سنائی گئی اس کا نام محمد علی رضا ہے۔ علی رضا پر ٹرول کے قتل کی ذمہ داری عائد کی گئی۔ سٹیون ٹرول کو 7 نومبر 2022 کو قتل کیا گیا تھا۔ شدت پسند گروپ سرایا ’’ اصحاب الکھف‘‘ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول تھی۔

عراقی عدلیہ نے وسطی بغداد میں ایک امریکی شہری کو قتل کرنے کے الزام میں ایک ایرانی سمیت 5 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

امریکی شہری سٹیفن ٹرول
امریکی شہری سٹیفن ٹرول

بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ یہ قتل ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی اور پاپولر موبیلائزیشن فورسز کے سابق نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کے قتل کے بدلے میں کیا گیا۔ ان دونوں کو بغداد کے قریب ایک امریکی حملے میں 3 جنوری 2020 کو مارا گیا تھا۔

یہ دھڑا 2019 سے عراق میں سرگرم ہے اور اس نے غیر ملکی قافلوں پر کئی مسلح حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اس نے 15 فروری 2021 کو شمالی عراق میں ترکیہ کے اڈے پر میزائل حملے کے علاوہ 17 نومبر 2020 کو امریکی سفارت خانے کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔

یاد رہے امریکی شہری سٹیفن ٹرول کو بغداد کے وسط میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں