ایران کے وزیرِ خارجہ نے جمعرات کو کہا کہ ایران امریکہ کے ساتھ قطر کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے تیار ہے جس کے تحت واشنگٹن اور تہران دونوں پانچ پانچ قیدیوں کو رہا کریں گے اور جنوبی کوریا میں موجود ایرانی اثاثوں میں سے 6 بلین ڈالر جاری کر دیئے جائیں گے۔
امریکا ایران معاہدے کا وسیع خاکہ 10 اگست کو منظر عام پر آیا تھا جس کے تحت ایران کے زیرِ حراست امریکی شہریوں کو قطر کے بینکوں میں رقوم کی منتقلی کے بدلے جانے کی اجازت ہوگی اور امریکا میں قید پانچ ایرانیوں کو رہائی ملے گی۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے قطری ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں کئی مہینوں کے مذاکرات کے دوران دوحہ کے تعمیری کردار کی تعریف کی جس کے نتیجے میں یہ معاہدہ طے پایا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق قطر کے وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ کی غیر منجمد رقوم قطری بینکوں کو بھیجنے کا عمل اگلے ہفتے کے اوائل میں مکمل کر لیا جائے گا۔
واشنگٹن نے جنوبی کوریا سے قطر کو 6 بلین ڈالر کے ایرانی فنڈز کی منتقلی کی اجازت دینے کے لیے پابندیاں ختم کر دی ہیں جو اس بات کی نگرانی کرے گا کہ ایران کے مذہبی حکمران انسانی امداد کی اشیاء کی خریداری کے لیے فنڈز کیسے خرچ کریں گے۔
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے پیر کو کہا کہ یہ معاہدہ آنے والے دنوں میں متوقع ہے۔
-
امریکا نے کوئی تاوان نہیں دیا؛وائٹ ہاؤس کا ایران سے قیدیوں کے تبادلے کا دفاع
یہ امریکی ٹیکس دہندگان کے ڈالر ہیں اور نہ ہم نے ایران پر عاید کوئی پابندی اٹھائی ...
بين الاقوامى -
غیر متوقع تحفہ، امریکی نے ایرانی قیدی کا احسان واپس کردیا
غیرمتوقع طریقے سے سابق امریکی قیدی مائیکل وائٹ نے ایرانی نوجوان مہدی فاتانخاہ کا ...
ایڈیٹر کی پسند -
ایران نے کہا ہے کہ امریکی قیدیوں کے تبادلے کے عمل میں دو ماہ لگیں گے
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران ...
مشرق وسطی -
امریکی قانون سازوں کی ایرانی قیدیوں کے معاہدے پر بائیڈن انتظامیہ کی سرزنش
26 ریپبلکن قانون سازوں کے ایک گروپ نے جمعہ کے روز بائیڈن انتظامیہ کے ایران کے ساتھ ...
بين الاقوامى