سعودی عرب کی وزارت تجارت اور میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے حکام نے بتایا ہے کہ پچھلے دو دنوں کے دوران سوشل میڈیا پر با پردہ خواتین کے ایک کیفے میں داخلے سے روکے جانے کی خبر بے بنیاد ہے۔
ذرائع نے سعودی اخبار’سبق‘ کو بتایا کہ نگرانی پرمامور خفیہ ٹیموں نے اس کیفے کا دورہ کیا اور خفیہ طور پر یہ معلومات لینے کی کوشش کی ہے کہ با حجاب خواتین کو کیفے میں داخلے سے روکا گیا ہے یا نہیں۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مملکت میں کسی کیفے یا ریستوران میں با حجاب خواتین کو داخلے سے نہیں روکا گیا۔
خیال رہے کہ حالیہ ایام میں سوشل میڈیا پر اس طرح کی افواہیں پھیل رہی تھیں کہ ایک کیفے کی طرف سے با پردہ خواتین کو ان کے حجاب کی وجہ سے داخلے سےروک دیا تھا۔
-
سعودی عرب کی لیبیا کے لیے امداد کی فراہمی کا عمل جاری
90 ٹن امدادی سامان سے لدا طیارہ بن غازی پہنچ گیا
مشرق وسطی -
یمن میں امن مذاکرات کے مثبت نتائج کا خیر مقدم کرتے ہیں: سعودی عرب
سعودی وزارت خارجہ نے یمن میں امن عمل کی حمایت کے لیے روڈ میپ تک پہنچنے کے حوالے سے ...
بين الاقوامى -
بائیڈن اورنیتن یاہو میں سعودی عرب اور اسرائیل تعلقات کے علاوہ کن امور پرگفتگو ہوگی؟
امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان نیویارک ...
بين الاقوامى