طائف میں انگور اور اناروں کے میلے کل [بدھ] سے سجیں گے
میلے کا مقصد زرعی مصنوعات کے تنوع کو نمایاں کرنا اور ان کی مارکیٹنگ کرنا ہے
طائف کے گورنر شہزادہ سعود بن نهار آل سعود کی سرپرستی میں انگور اور انار کا میلہ الحکیر پارک میں بدھ کے روز سے مختلف سرگرمیوں کے ساتھ شروع ہوگا۔
اس فروٹ فیسٹیول کا مقصد طائف گورنری میں موسمی زرعی مصنوعات کے تنوع کو اجاگر کرنا اور کسانوں کی مدد کرنا اور زرعی مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
مکہ مکرمہ میں وزارتِ ماحولیات، پانی اور زراعت کی شاخ کے ڈائریکٹر جنرل ماجد بن عبداللہ الخلیف نے بتایا کہ یہ میلہ طائف میں وزارت کی نگرانی میں منعقد ہوا۔
طائف میں وزارت کے دفتر کے ڈائریکٹر ہانی بن عبدالرحمٰن القادی نے وزارت کی خواہش پر زور دیا کہ وہ کاشت کاروں کی مدد اور پیداوار بڑھانے کے لیے حوصلہ افزائی اور اس کے علاوہ تہواروں کے ذریعے ان کی زرعی مصنوعات کی مارکیٹنگ کی اہمیت کو اجاگر کرے گی۔
الخلیف اور القادی نے کہا کہ کسانوں نے زرعی شعبے کی ترقی میں گورنر طائف کی دلچسپی، زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے حوصلہ افزا اقدامات کی حمایت اور طائف کے انگور اور انار کے میلے کی اسپانسرشپ کو سراہا۔
انجیر، چیری، انگور اور انار جیسے پھل طائف میں کاشت ہونے والی معروف پیداوار میں سے ہیں۔ گلاب ایک اور معروف برآمدی جنس ہیں جو 700 سے زائد فارموں پر کاشت ہوتے ہیں۔
-
انار : لذت کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے 6 قیمتی فائدے
انار اعلیٰ غذائیت کے حامل پھلوں میں سے ایک ہے۔ ماہرین غذائیت اسے روزانہ کی بنیاد ...
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب نے ٹماٹروں اور انار میں منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
سعودی عرب میں انسداد منشیات حکام نے دوسرے اداروں کے تعاون سے بیرون ملک سے منشیات ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب میں قاسم انار فیسٹول کا انعقاد
زراعت کی وزارت: سعودیہ میں 20 ہزار ٹن انار سالانہ پیدا ہوتا، میلہ مارکیٹنگ ونڈو ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں انار کی سالانہ پیداوار 30 ہزار ٹن سے تجاوز کر گئی
مملکت انار کی پیداوار میں خود کفالت کی راہ پر گامزن
مشرق وسطی