سعودی عرب کا تیل کی پیداوار میں ایک ملین بیرل یومیہ کمی کا اعلان
تخفیف کا رضاکارانہ فیصلہ دسمبر کے اختتام تک جاری رہے گا یومیہ پیداوار میں یہ کمی ایک ملین بیرل ہو گی
سعودی عرب نے دسمبر کے اختتام تک تیل کی پیداوار میں رضاکارانہ کمی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ بدھ کے روز سعودی وزارت توانائی کی طرف سے کئے گئے اعلان کے مطابق تیل کی یومیہ پیداوار میں یہ کمی ایک ملین بیرل ہو گی۔
وزارت توانائی کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ ماہ نومبر اور ماہ دسمبر کے دوران تیل کی پیداوار نو ملین بیرل یومیہ ہو گی۔
سعودی ذرائع کا کہنا ہے کہ مملکت نے تیل کی پیداوار میں رضاکارانہ کمی کا فیصلہ ماہ جولائی میں کیا تھا۔ تاہم اگلے ماہ از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا کہ تیل کی پیداوار میں کمی جاری رکھی جائے یا اس میں اضافہ کیا جائے۔
بتایا گیا ہے کہ تیل کی پیداوار میں یہ کمی مملکت کی طرف سے ماہ اپریل میں کی گئی رضاکارانہ کمی کے بعد اضافی ہے۔ جسے دسمبر 2024 تک جاری رکھے جانے کا امکان ہے۔
یہ فیصلہ اوپیک کی طرف عالمی تیل منڈی میں استحکام اور توازن قائم رکھنے کے لئے کیا گیا ہے۔
-
سعودی عرب میں "پیشہ ورانہ رہ نمائی" نے ملازمت کی تلاش کے سفر کو کیسے مختصر کیا؟
سعودی عرب میں یونیورسٹی کی خواتین طالبات نے تجربات سے بھرپور تحقیقی سفر کے بعد ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کے دارلحکومت میں کون سے بین الاقوامی پکوان اور ریستوران معروف ہیں؟
فنِ طباخی کے عروج نے ریاض کی انتظامی دارالحکومت سے ایک متحرک شہر کی سمت سفر میں ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب کا اپنے شہریوں پر سوئٹزرلینڈ میں نقاب سے متعلق قانون کے احترام پر زور
سعودی عرب نے جنیوا میں اپنے شہریوں سے حال ہی میں سوئٹزرلینڈ میں نافذ کیے گئے "نقاب ...
بين الاقوامى