چھ خلیجی ممالک نے غزہ کے بمباری زدہ متاثرین کے لیے مشترکہ طور پر 100 ملین کی فوری امداد غزہ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ خلیجی ممالک کے مسقط میں بلائے گئے اجلاس کے دوران کیا گیا ہے۔
خلیجی وزرائے خارجہ نے اس امر پر اتفاق کیا کہ غزہ کی صورت حال کے پیش نظر فوری ریلیف آپریشن کی ضرورت ہے۔ جس کے لیے سب ایک سو ملین ڈالر دینے کا وعدہ کرتے ہیں۔
خیال رہے خلیج ممالک میں بحرین، کویت ، اومان، قطر ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ ان ملکوں کے وزرائے خارجہ نے الاھلی ہسپتال غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد اجلاس میں امدادی رقم کا اعلان کیا۔
منگل کی رات غزہ کے اس ہسپتال پر اسرائیل نے ٹارگیٹڈ حملہ کیا تھا۔ جس کے بعد عرب دنیا میں بطور خاص اور باقی دنیا میں بالعموم سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔
غزہ میں اب تک گیارہ دنوں میں مجموعی طور 3000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
حالیہ دنوں میں خلیجی ممالک نے امدادی سامان سے بھرے جہاز مصر کے العریش ائیر پورٹ بھجوائے تھے تاکہ رفح کے راستے غزہ پہنچائے جا سکیں۔ لیکن اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ کر کے رفح کی راہداری کو امدادی کارروائیوں کے لیے غیر موثر بنا دیا ہے۔
خلیجی تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البددائیوی نے بین الاقومی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل اور غزہ کے درمیان جنگ کے بڑھاوے کی تمام شکلوں کو روکا جائے تاکہ سویلین آبادی کو بچایا جا سکے۔
-
غزہ میں فلسطینیوں کی شہادتوں کے ذمہ دار امریکہ و مغربی ممالک ہیں :حماس
ہسپتال پر اسرائیلی حملے پر عرب دنیا میں غم و غصہ بڑھ گیا
مشرق وسطی -
غزہ کے الاھلی ہسپتال پر حملہ، اسرائیلی دعوے کی ویڈیو پرانی نکل آئی
اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی پر گذشتہ روز کیے گئے حملے کی تردید پر قائم رہتے ہوئے ایک ...
مشرق وسطی -
غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے: سعودی وزیر خارجہ
بین الاقوامی برادری فلسطینیوں کے تحفظ کیلیے ذمہ دارانہ موقف اختیار کرے ۔ شہزادہ ...
مشرق وسطی