غزہ میں فلسطینیوں کی شہادتوں کے ذمہ دار امریکہ و مغربی ممالک ہیں :حماس
ہسپتال پر اسرائیلی حملے پر عرب دنیا میں غم و غصہ بڑھ گیا
حماس نے اسرائیل کی حمایت کرنے والے امریکہ اور مغربی ملکوں کو غزہ میں سویلینز کی ہلاکتوں کا مکمل ذمہ دار ٹھہرا دیا ہے۔ حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے امریکہ و مغربی ملکوں کے بارے میں یہ بات لبنان میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی ہے۔
واضح رہے اس سے قبل حماس کے قائد اسماعل ہنیہ بھی اپنے ایک ٹی وی خطاب میں غزہ کے الاهلي بپٹسٹ ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیا تھا۔
اب غزہ ہسپتال مٰں ٹارگیٹڈ حملے کے بعد عرب دنیا میں غم و غصے کے زیادہ اشارے سامنے آرہے ہیں۔
حماس رہنما نے اپنی پریس کانفرنس میں مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے فلسطینیوں کو صہیونی دشمنوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے اور مغربی کنارے کے لوگ شہروں، قصبوں اور دیہات میں دشمن کا مقابلہ کرنے کا کہا۔
-
اردن میں اسرائیلی سفارت خانہ کے باہرہزاروں افراد کا احتجاجی مظاہرہ
ابتدائی طور پر ملنے والی اطلاعات کے مطابق سینکڑوں افراد نے اردن کی سکیورٹی فورس ...
مشرق وسطی -
راکٹ حملوں کا خوف ،جرمن چانسلر بھی اسرائیلی ہوائی اڈے پر اوندھے منہ زمین پر لیٹ گئے
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی طرف سے راکٹ حملوں کے بعد اسرائیل کے بن ...
مشرق وسطی -
مسلم ممالک اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات کریں، تیل سمیت دیگر پابندیاں لگائیں: ایران
اسرائیل سفیروں کو بھی اپنے ملکوں سے نکالنے کا بھی مطالبہ
مشرق وسطی