مشرق وسطیٰ

اسرائیلی مغویان چھڑوانے کے لیے حماس کے ساتھ رابطے میں ہے: روسی سفیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روس کے اسرائیل میں سفیر نے بتایا ہے کہ غزہ میں حماس کی قید میں موجود مغویان کی رہائی کے لیے روس حماس کے ساتھ رابطے میں ہے۔

حماس نے اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو سات اکتوبر کے غیر معمولی حملوں کے دوران گرفتار کر کے غزہ منتقل کر دیا تھا۔

روسی سفیر نے اس امر کا اظہار میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کیا۔

سفیر کا کہنا تھا 'ہاں ہمارا حماس کے نمائندوں کے ساتھ رابطہ ہے۔ ان رابطوں کا اولین مقصد اسرائیلی مغویان کو رہائی دلانا ہے۔ '

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں