سعودی وزیر دفاع کا اپنے فرانسیسی ہم منصب سے غزہ میں امن مساعی پر تبادلہ خیال
سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے ہفتے کے روز فرانسیسی مسلح افواج کے وزیر سیبسٹین لیکورنو کے ساتھ غزہ اور اس کے اطراف کی تازہ ترین پیش رفت اور ان کے حوالے سے کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
استعرضت في اتصال مع معالي وزير القوات المسلحة الفرنسية سيباستيان ليكورنو علاقات بلدينا وتعاوننا الدفاعي، وناقشنا التنسيق المشترك الرامي لتهدئة الأوضاع في المنطقة.
— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) October 21, 2023
أكدت ضرورة وقف العمليات العسكرية وحماية المدنيين، والالتزام بالقانون الدولي الإنساني، واستعادة مسار السلام.
دونوں رہ نماؤں نے فون پر بات کرتے ہوئے غزہ میں کشیدگی روکنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقعے پر سعودی وزیر دفاع نےٖغزہ میں جاری فوجی کارروائیوں کو روکنے، شہریوں کے تحفظ، بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری اور خطے میں استحکام کی بحالی اور امن کے قیام کے لیے تنازع کا سیاسی حل تلاش کرنے پر زور دیا۔
دونوں رہ نماؤں نے خطے کے مسائل اور پیشرفت کے حوالے سے مشترکہ رابطہ کاری اور وہاں کی صورتحال کو پرسکون کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور دفاعی شعبوں میں موجودہ تعاون کا بھی جائزہ لیا۔