سویڈن کی نوجوان ماحولیاتی کارکن کو سوشل میڈیا پر ایک تصویر پوسٹ کرنے اورغزہ جنگ کے حوالے سے تبصرہ کرنے پر اسرائیل میں سخت تنقید کا سامنا ہے۔
ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کا نام ایکس پلیٹ فار سابقہ’ ٹویٹر‘ پر پر محل نزاع بنا ہوا ہے۔
گذشتہ دو دنوں کے دوران X پلیٹ فارم (سابقہ ٹویٹر) کے اپنے اکاؤنٹ پردو تصاویر شائع کرنے کے بعد انہیں کہیں تنقید اور کہیں تحسین کا سامنا ہے۔ ایک تصویر میں اسے کارکنوں کے ایک گروپ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جس کے پاس بینر ہے کہ "ہم غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں"۔
اس تصویرنے اسرائیل کے حامیوں کو مشتعل کردیا۔
جب کہ دوسری تصویر میں ایک آکٹوپس کو دکھایا گیا ہے جس کے اوپر اسرائیل کا نشان ہے اور وہ گلوب پر کھڑی دیکھی جا سکتی ہے۔
اس تبصرے اور تصویر پر ان کے خلاف سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا۔ تنقید کرنے والوں نے گریٹا تھنبرگ کے خلاف یہود دشمنی کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔
"داعش دہشت گرد"!
جب کہ اسرائیلی فوج کی ترجمان آریہ شالیکر نے اسے "داعش" کے طور پر بیان کیا۔ اس نے کہا کہ"گریٹا سے منسلک کوئی بھی شخص ان کی نظر میں دہشت گردی کا حامی ہے۔"
It went without saying because you didn’t say it. https://t.co/Lk7K4WFwHW
— Piers Morgan (@piersmorgan) October 21, 2023
اسرائیل کے ساتھ ہمدردی رکھنے والوں کی اس ناراضگی کے پیش نظر نوجوان خاتون نے غزہ کی پٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تصویر کو مدنظر رکھتے ہوئے آکٹوپس کی تصویر کو حذف کر دیا۔
لیکن اس نے غزہ کی شبیہ کو محفوظ رکھا۔اس نے اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بنانے اور حماس کی طرف سے 7 اکتوبر کو کیے گئے حملے کو مسترد کیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’’یہ کہے بغیر کہ میں حماس کے ہولناک حملوں کے خلاف ہوں۔ دنیا کو اپنی آواز بلند کرنے اور فلسطینیوں اور تمام متاثرہ شہریوں کے لیے فوری جنگ بندی اور انصاف اور آزادی کا مطالبہ کرنے کی ضرورت ہے"۔
-
غزہ کی جنگ زندگی موت کا معاملہ، نیتن یاہو نے حزب اللہ کو فیصلہ کن جواب دے دیا
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے لبنانی ملیشیا حزب اللہ کو حملوں پر فیصلہ کن ...
مشرق وسطی -
غزہ میں سرنگوں کی بھول بھلیوں کے چیلنج سے نمٹنے کےلیےاسرائیل کےپاس کیا جنگی منصوبہ ہے
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ وہ حماس تحریک کا "زمین کے اوپر اور نیچے" ہر جگہ ...
مشرق وسطی -
حماس کے حملوں میں مارے جانے والے 769 افراد کی شناخت
جنگ کے تیسرے ہفتے میں داخل ہوتے ہی اسرائیلی پولیس نے اعلان کیا کہ انہوں نے 7 ...
مشرق وسطی