جنگ کے تیسرے ہفتے میں داخل ہوتے ہی اسرائیلی پولیس نے اعلان کیا کہ انہوں نے 7 اکتوبر کو حماس کے حملے میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی 769 لاشوں کی شناخت کر لی ہے۔ان میں سے 673 کو تدفین کے لیے ان کے اہل خانہ کو منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے اتوار کو ایک بیان میں مزید کہا کہ ہزاروں پولیس اہلکار دن کے 24 گھنٹے، ہفتے کے ساتوں دن شفٹوں میں کام کرتے ہیں اور متاثرین کی شناخت کی سخت محنت کر رہے ہیں۔
1400 اسرائیلی ہلاک
خیال رہے کہ سات اکتوبرکو حماس کے حملے کے بعد سے اسرائیل میں تقریباً 1400 افراد مارے جا چکے ہیں جب کہ اسرائیلی فوج کے سرکاری ترجمان ڈینیئل ہاگری نے آج اعلان کیا کہ یرغمال بنائے گئے افراد کی تعداد 212 سے کم نہیں۔
اسرائیلی حکام کے مطابق حماس نے متعدد اقوام کے دو سو سے زائد افراد کو یرغمال بنا رکھا ہے۔
جمعے کی شام دو امریکی یرغمالیوں کو قطر کی ثالثی کے ذریعے رہا کر دیا گیا۔حکام نے "بہت جلد" دوسروں کی رہائی کے امکان کا اعلان کیا۔
حماس کے حملے کے آغاز کے بعد اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر اپنا محاصرہ سخت کر دیا، جس میں تقریباً 2.4 ملین لوگ آباد ہیں۔اسرائیل نے پانی، بجلی، ایندھن اور خوراک کی سپلائی منقطع کر دی ہے۔
شدید بین الاقوامی دباؤ اور امریکی درخواست کے بعد اسرائیل نے ہفتے کے روز خوراک، پانی اور ادویات سے لدے بیس ٹرکوں کو مصر کے ساتھ رفح کراسنگ کے ذریعے داخلے کی اجازت دی تھی۔
-
غزہ میں سرنگوں کی بھول بھلیوں کے چیلنج سے نمٹنے کےلیےاسرائیل کےپاس کیا جنگی منصوبہ ہے
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ وہ حماس تحریک کا "زمین کے اوپر اور نیچے" ہر جگہ ...
مشرق وسطی -
روسی کھلاڑی کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اپنی فتح کا جشن منانے سے انکار
یو ایف سی 'لائٹ ویٹ چیمپئن' اسلام ماخچیف نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ...
بين الاقوامى -
اسرائیل کو انتہائی مطلوب السنوار جس کی جان اسرائیلی ڈاکٹروں نے بچائی تھی کون ہیں؟
دو ہفتے قبل حماس کے ایک رہ نما یحییٰ سنوار کا نام سامنے آیا تھا۔ حماس کے اس رہ نما ...
مشرق وسطی