حماس کے عہدیداروں نے پیر کو بتایا کہ غزہ کی ناکہ بندی شدہ پٹی پر رات گئے اسرائیل کے حملوں میں کم از کم 60 افراد شہید ہو گئے ہیں۔
حماس کے سرکاری میڈیا آفس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے، "رات کے دوران (اسرائیلی) چھاپوں میں 60 سے زائد افراد شہید ہوئے" جن میں وہ 17 افراد بھی شامل ہیں جو ایک ہی حملے میں شہید ہوئے جو شمالی غزہ میں جبالیہ میں ایک گھر پر کیا گیا۔