سعودی عرب کی ضباء بندرگاہ میں انسداد منشیات حکام نے بیرون ملک سے آنے والے سامان کی تلاشی کے دوران انار کی کھیپ میں چھپائی گئی منشیات کی بھاری مقدار قبضےمیں لے لی ہے۔
زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے بتایا کہ بندرگاہ پر انار کی کھیپ میں چھپائی گئی 932,980 کیپٹاگون گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ یہ کھیپ بندرگاہ کے ذریعے مملکت میں داخل ہونے والی کھیپ میں چھپائی گئی تھیں۔
#ارقد_وآمن | #الزكاة_والضريبة_والجمارك في ميناء ضباء تُحبط محاولة تهريب أكثر من 932 ألف حبة كبتاجون، عُثِر عليها مُخبأة في إرسالية "رمان" واردة إلى المملكة، وبالتنسيق مع @Mokafha_SA تم القبض على مُستقبلي المضبوطات داخل المملكة وهما شخصان.
— هيئة الزكاة والضريبة والجمارك (@Zatca_sa) October 24, 2023
🔗| https://t.co/MkZ8hqYceN#زاتكا pic.twitter.com/sTLZiwYwYL
کسٹمزاتھارٹی نے وضاحت کی کہ "انار" کی ایک کھیپ سعودی عرب میں دبئی کی بندرگاہ کے ذریعے موصول ہوئی تھی۔ اسے کسٹم کے طریقہ کار کے تحت تلاشی کے عمل سے گذارا گیا۔ معائنہ سے پتا چلا کہ انار کے دانوں کے اندر کیپٹاگون کی بڑی مقدار میں گولیاں چھپائی گئی ہیں۔
کسٹمز اتھارٹی نےبتایا کہ دوسرے اداروں کے ساتھ مل کر منشیات کی کھیپ منگوانے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
بیان میں شہریوں سے کہا گیا ہے یہ وہ منشیات کے دھندے کی کسی بھی سرگرمی سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کے دیئے گئے فون نمبروں پر شکایت درج کرائیں تاکہ منشیات کی اسمگلنگ کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جا سکے۔
-
سعودی عرب: کون سی چار علامات ظاہرہونے پر طلباء کو الگ تھلگ کرنا ضروری ہے؟
سعودی عرب کی پبلک ہیلتھ اتھارٹی "وقایہ" نے بتایا ہے کہ 4 کیسز میں طلباء کو دوسرے ...
مشرق وسطی -
فرانس سعودی عرب کو رافیل طیارے فروخت کرنے کے لیے رابطے میں ہے: فرانسیسی وزیر دفاع
فرانس نے سعودی عرب کو اپنے جدید ترین لڑاکا طیارے رافیل فروخت کرنے کے لے بات چیت ...
بين الاقوامى -
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے سعودی عرب ہر سہولت اور فائدہ فراہم کرتا ہے
دوسری جگہوں کے سیاسی و معاشی مسائل ہمارے ہاں نہیں ہیں۔ وزیر سرمایہ کاری خالد ...
بين الاقوامى