اسرائیلی فوج نے منگل کے روز کہا ہے کہ اس نے لبنان میں ایک "سیل" پر حملہ کیا جس نے شمالی اسرائیل میں شتولا کے مقام پر ٹینک شکن میزائل فائر کرنے کی کوشش کی۔
اس سے قبل ایک اسرائیلی ڈرون نے جنوبی لبنان میں نبطیہ کے علاقے میں واقع سرحدی قصبے محبیب کے مضافات میں حملہ کیا۔
بتایا گیا ہے کہ الضہیرہ اور طیر حرفا کے علاقوں کو توپ خانے کی گولہ باری کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے علی الصبح ناقورہ قصبے کے قریب جبل البابونح پر حملہ کیا، جب کہ جاسوس طیاروں نے طیرہ اور سمندری ساحل پر پرواز کی۔
اسرائیلی فوج نے مروحین اور رامیا کے مضافات میں توپ خانے سے تین حملے کیے۔
طیر شہر کے جنوب میں میزائلوں کے 16 خالی پلیٹ فارم ملے ہیں جنہیں گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کی جانب میزائل داغنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔
سوموار کی شام اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نے لبنان کے اندر حزب اللہ کے ٹھکانوں پر نئے فضائی حملوں کا اعلان کیا۔ ادرعی نے کہا کہ جنگی طیاروں نے اس سے قبل لبنان سے اسرائیل کی طرف راکٹ داغنے کے جواب میں گروپ کے اہداف پر حملہ کیا، جہاں اسرائیلی فوج کی طرف سے توپ خانے کی گولہ باری بھی کی گئی۔
کل پیر کو حماس تحریک کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل اور حیفا شہر کے جنوب کی طرف 16 راکٹ داغنے کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ "القسام بریگیڈز نے لبنان سے غزہ کی پٹی میں ہمارے لوگوں کے خلاف قابض کے قتل عام اور جارحیت کے جواب میں شمالی مقبوضہ فلسطین کے مقبوضہ نہاریہ اور جنوبی حیفا کے علاقوں پر 16 راکٹ داغے"۔
-
طاقت کے استعمال میں کوئی قید نہیں، اسرائیل کا الرنتیسی چلڈرن ہسپتال خالی کرنے کا حکم
غزہ میں اسرائیلی فوج اور مسلح فلسطینی دھڑوں کے درمیان آج منگل کو گھمسان کی جنگ ...
مشرق وسطی -
امریکہ کی 'جیوش کمیونٹی ' کا فلسطینیوں کی آزادی کے لیےمجسمہ آزادی کی گراؤنڈ پرمظاہرہ
فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگ بند کرو، فلسطینیوں کو آزادی دو کے نعرے
بين الاقوامى -
غزہ کے لیے پاکستان سے 90 ٹن امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ
پاکستانی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں محصور خواتین اور ...
پاكستان