سعودی عرب نے عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس بھی بلا لیا: سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح
سعودی عرب اسرائیل حماس جنگ کے سلسلے میں جلد عرب ملکوں کی کانفرنس بلانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ بات مملکت کے وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے بلوم برگ اکانومی فورم سنگاپور میں ایک خطاب کے دوران کہی ہے۔
خالد الفالح نے کہا ہم اگلے ایک ہفتے یا چند دنوں میں دیکھیں گے کہ سعودی عرب ہنگامی عرب سربراہ کانفرنس منعقد کرے گا۔ اسی سلسلے میں اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔
عرب لیگ کی یہ ہنگامی کانفرنس سات اکتوبر سے جاری اسرائیل حماس جنگ کے سلسلے میں ہے۔ جنگ کے ایک ماہ کے دوران صرف غزہ کی پٹی پر ساڑھے دس ہزار فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں ایک بہت بڑئ تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے۔
وہ اس سے پہلے اتوار کے روز ہونے والی ' او آئی سی ' سربراہ کانفرنس کے بارے میں بات کر رہے تھے۔
منگل کے روز سعودی وزارت خارجہ نے کہا تھا ' تیسرا اجلاس جس کا امکان ہفتے کے اختتام پر ہے ' عرب لیگ اور افریقی ملکوں کا مشترکہ اجلاس ہوگا ، مگر ہو سکتا ہے کہ دوسرے دو اجلاسوں کی وجہ سے اسے قدرے موخر کر دیا جائے۔'
وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا اتنے مختصر وقت میں سعودی عرب کے زیر قیادت تین اہم اجلاسوں کے انعقاد کا مقصد اس لیے ہے کہ اسرائیل حماس تنازعے کا پر امن حل نکالا جا سکے۔