رفح کراسنگ بند نہیں کریں گے، امداد ہر صورت غزہ داخل ہونی چاہیے: مصری صدر
غزہ سے نقل مکانی قبول نہیں، فلسطینی ریاست کے سوا کوئی راستہ نہیں: السیسی
غزہ میں عارضی جنگ بندی کے آغاز کے ساتھ ہی مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے غزہ کی پٹی میں ہر قسم کی امداد پہنچانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رفح کراسنگ کو بند نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی اسے بند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں شہریوں کے لیے امداد ہر صورت میں داخل ہونی چاہیے۔
انہوں نے اسپین اور بیلجیئم کے وزرائے اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں آج جمعہ کو کہا کہ مصر نے غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والی 70 فیصد امداد فراہم کی ہے۔
مصری صدر نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ ان کے ملک نے غزہ کی پٹی سے 30 سے زائد ممالک کے شہریوں کے باہر نکلنے میں سہولت فراہم کی۔
انہوں نے غزہ کی پٹی کے تمام علاقوں میں محفوظ راہداری فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
#العربية ترصد دخول الشاحنات من معبر #رفح إلى #غزة بموجب الهدنة التي دخلت حيز التنفيذ #فلسطين pic.twitter.com/AVs7f5QrlA
— العربية (@AlArabiya) November 24, 2023
جبری نقل مکانی ناقابل قبول
علاوہ ازیں مصری صدر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ کبھی بھی غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی نقل مکانی کی اجازت نہیں دیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے اور اسے اقوام متحدہ میں شامل کرے۔ انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل کا احیاء ایک مطالبہ ہے تاہم فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے ابھی سے اقدامات کرنا ہوں گے۔
یہ پیش رفت غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سامنے آئی ہے۔ جنگ بندی آج صبح 7 بجے نافذ ہوئی۔ 48 دنوں تک جاری اسرائیلی بمباری روک دی گئی، جس میں اس پٹی میں تقریباً 15,000 افراد شہید اور 30,000 سے زیادہ زخمی ہوئے۔
-
اسرائیلی فوج نے الشفاء ہسپتال کو چھاؤنی بنا رکھا ہے: غزہ محکمہ صحت
فلسطینی وزارت صحت کے سرکاری ترجمان اشرف القدرہ نےکہا ہےکہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں ...
مشرق وسطی -
ایلات میں خطرے کے سائرن غلطی سے بجے: اسرائیلی فوج
اسرائیلی فوج نے جمعے کے روز کہا ہے کہ جنوبی اسرائیل میں بحیرہ احمر کے شہر ایلات ...
مشرق وسطی -
عالمی ادارہ صحت بھی غزہ کے بچے کھچے ہسپتال بند کرنے میں معاون بن گیا ؟
وزارت صحت غزہ نے عالمی ادارے سے تعاون معطل کرنے پر غور شروع کر دیا
مشرق وسطی