امریکی بحریہ نے خلیج عدن میں آئل ٹینکر پر مسلح افراد کے قبضے کی کوشش ناکام بنا دی
جہاز پر قبضہ کرنے والے پانچ مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
خبر رساں ادارے رائیٹرز نے اتوار کے روز امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ امریکی بحریہ کے ایک جہاز نے سینٹرل پارک کیمیکل ٹینکر کی طرف سے مشکل میں مدد کی درخواست کا جواب دیتے ہوئے کارروائی کی اور جہاز کو اغواء ہونے سے بچا لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کی کارروائی کے بعد تیل بردار جہاز محفوظ ہے۔
ایک اہلکارنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ "میسن" نامی جہاز نے ٹینکر کی حفاظت کو یقینی بنانے میں مدد کی اور مبینہ طور پر پانچ مسلح افراد کو پکڑ لیا ہے۔
اس سے قبل اتوار کو نامعلوم مسلح افراد نے خلیج عدن میں فاسفورک ایسڈ سے لدے ایک ٹینکر کو اپنے قبضے میں لینے کی اطلاعات آئی تھیں۔
ایک امریکی فوجی اہلکار نے کہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے اتوار کے روز خلیج عدن میں ایک اسرائیلی کمپنی سے منسلک آئل ٹینکر کو روکا اور اسے اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ بعد میں یری ٹائم سکیورٹی کمپنی کی جانب سے دی گئی معلومات کی تصدیق کی گئی تھی۔
اہلکار نے’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ اس بات کے اشارے ملے ہیں کہ نامعلوم مسلح افراد نے 26 نومبر کو خلیج عدن میں ٹینکر ایم وی سینٹرل پارک کو اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا۔اس وقت امریکی اور اتحادی افواج اس کے آس پاس موجود تھیں اور علاقے اور ہم نگرانی کر رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی شپنگ روٹ پر اسی طرح کے حادثات کے بعد صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے"۔