فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے غزہ میں اسرائیلی پیدل فوج پر حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے اس دستے کو شمالی غزہ میں تعینات کیا گیا تھا۔ یہ پیدل فوجی جمعہ کے روز سے غزہ میں اسرائیلی جنگ کا دوسرا مرحلہ تیز کرنے آئے تھے۔
القسام بریگیڈ نے ان اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر کے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کئی اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا ہے۔ حماس کے عسکری ونگ کا یہ حملہ غزہ سٹی کے توام کے علاقے میں ہفتے کے روز کیا گیا ہے۔
تاہم فوری طور پر اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس بارے میں کچھ نہیں بولا ہے۔ واضح رہے جنگی وقفوں کے بعد جمعہ کے روز سے غزہ پر اسرائیلی بمباری اور حملے پھر سے شدت اختیار کر چکے ہیں۔ البتہ شمالی غزہ کے اندر اسرائیلی فوجیوں کو جنگ کے دوسرے مرحلے میں نشانہ بنانے کا حماس کا پہلا دعویٰ ہے۔
-
اسرائیل اور حماس ،جنگ بندی ٹوٹنے کے بعد امدادی ٹرکوں کی پہلی بار رفح راہداری آمد
اسرائیل اور حماس کے درمیان جمعہ کے روز سے ختم ہو چکی جنگ بندی کے بعد ایک بار پھر ...
مشرق وسطی -
اسرائیل-حماس جنگ بندی کے خاتمے کے بعد دوسرے روز بھی غزہ میں نئی جنگ بھڑک اٹھی
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ساتھ ایک ہفتہ پرانی جنگ بندی میں توسیع کے لیے ہونے ...
ایڈیٹر کی پسند -
حماس کے زیر حراست 136 قیدیوں سے زیادہ تر اسرائیلی فوجی ہیں: رپورٹ
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی طرف سے نشر ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے ...
مشرق وسطی