دبئی کسٹم نے ایئرپوٹ پر ایک مسافر کو 8 کلو چرس کی سمگلنگ کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔ ایشیا سے تعلق رکھنے والے مسافر کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چرس کے ساتھ موجود تھا۔
کسسٹم کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسافر نے چھوٹے لفافوں میں بند چرس کو مہندی کا پاؤڈر بتایا تھا۔
ایشیائی ملک سے آنے والی پرواز کے مسافروں کے سامان کی چیکنگ کے دوران حکام کو ایک بیگ پر شک ہوا۔ واضح رہے ایئرپورٹ پر مسافروں کے سامان کی چیکنگ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کی جاتی ہے۔ بیگ کے شک کی زد میں آنے کی وجہ جدید ٹیکنالوجی کے نظام کی مدد سے لی جانے والی بیگ کی تصاویر بنیں۔ ان تصویروں نے بیگ میں موجود بھاری چیزوں کی نشاندہی کی تھی۔
دبئی کسٹم کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مسافر کی تلاشی کی دوران مسافر کی بےچینی محسوس کی گئی۔ اس لیے آپریشنز کے محکمے کو مسافر اور اس کے سامان کی نگرانی کا کہا گیا۔ جس کے نتیجے میں مسافر کے پاس سے 8 کلو سے زیادہ چرس برآمد ہوئی ہے۔
مسافر اوربرآمد شدہ منشیات کو دبئی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل برائے انسداد منشیات کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
دبئی کے کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ سمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنائے جانے کے لیے پرعزم ہیں۔
دبئی کسٹمز میں مسافروں کے ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ابراہیم الکمالی نے دبئی کسٹم کے دیگر 'آؤٹ لیٹس' کو بھی سمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے ان کے کردار پر زور دیا ہے۔ جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کسٹم حکام کی توجہ زندگی کے لیے نقصان دہ مادوں کی سمگلنگ خصوصا منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام پر ہے۔
-
دبئی: موسمیاتی کانفرنس کے دوران مظاہرین کا اسرائیل حماس کے درمیان جنگ بندی کا مطالبہ
متحدہ عرب امارات میں موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجوں کے سلسلے میں ہونے والی عالمی ...
مشرق وسطی -
سعودی 'گرین انیشیٹو' کا دبئی میں بھی آغاز ہو گیا
سعودی عرب کے 'گرین انیشیٹو' کے تیسرے ایڈیشن نے پیر کے روز سے دبئی میں بھی اپنی ...
مشرق وسطی -
بل گیٹس کی جوہری توانائی کمپنی اور امارات کے درمیان معاہدہ
بل گیٹس کی جوہری توانائی کمپنی ' ٹیرا پاور ایل ایل سی ' کے درمیان پیر کے روز ایک ...
مشرق وسطی