سعودی عرب نے سرمایہ کار کمپنیوں کو ٹیکس میں 30 سال کی چھوٹ دے دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت ریاض میں اپنے علاقائی مرکزی دفاتر قائم کرنے والی بین الاقوامی کمپنیوں کو اگلے تیس سال مسلسل ٹیکسوں سے چھوٹ دی جائے گی۔

یہ اعلان سعودی وزارت سرمایہ کاری نے بین الاقوامی تجارتی کمپنیوں کے لیے اس سہولت کا اعلان یکم جنوری سے ایک ماہ پہلے کیا ہے تاہم اس تازہ اعلان کے مطابق دیے گئے ٹیکس ریلیف پیکج میں 'کارپوریٹ ٹیکس' اور 'ود ہولڈنگ ٹیکس' کی شرح ان کمپنیوں کے لیے شرح صفر فیصد ہو جائے گی جو اپنے علاقائی ہیڈ کوارٹرز ریاض میں منتقل کر لیں گی۔

بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی کمپنیوں کے اس رعایت میں سعودی شہریوں کو ملازمت اور روز گار دینے کی بنیاد پر دس سال کے کوٹے کے بدلے میں لامحدود ورک ویزے کی سہولت بھی ملے گی۔

سرکاری خبر رساں ادارے ' ایس پی اے ' کے مطابق سرمایہ کاری کے وزیر خالد الفالح کی اعلان کردہ سعودی سرمایہ کاری پالیسی کے تحت بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والی کمپنیوں سعودی عرب میں لانے اور ریاض میں فراہم سہولتوں سے فائدے کے لیے اہتمام کیا گیا ہے۔ انہی سہولیات میں سعودیائزیشن کے علاوہ علاقائی دفاتر کے انتظامی افسران کی بیگمات کے لیے بھی ورک پرمٹ کی سہولت شامل کی گئی ہے۔

یاد رہے فروری 2021 میں اعلان میں سعودی عرب میں کمپنیوں کو اپنا کاروبار لانے کے کے لیے شروعات کی گئی تھیں ، اب اس پالیسی کو بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے مزید پرکشش بنایا جارہا ہے۔ نئی سرمایہ کاری پالیسی کے نتیجے میں مملکت کا دارالحکومت ریاض مڈل ایسٹ اور نارتھ افریقہ کے ممالک میں ایک اہم تجارتی مرکز کی حیثیت اختیار کر سکے گا۔

'ایس پی اے ' کے مطابق اس اس نئی پالیسی میں دی ترغیبات کے تحت ابتدائی طور پر 200 سے زائد کمپنیوں کو دارالحکومت میں اپنے علاقائی مرکزی دفاتر قائم کرنے کے لیے لائسنس اور سہولت دی جائے گی۔

طویل المعیاد معاشی استحکام ، نوجوانوں اور ہنر مند افراد کی دستیابی اور سٹریٹجک محل وقوع کے ساتھ ساتھ مستحکم ترقی کی وجہ سے دنیا بھر کی کاروباری کمپنیوں کے لیے سعودی عرب میں بڑی رغبت پائی جاتی ہی۔ اس نئے سعودی اعلان کے بعد ان بین الاقوامی کمپنیوں میں مزید دلچسپی بڑھے گی۔ نیز باصلاحیت افراد کے لیے روز گار کے بہتر مواقع پیدا ہوں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں