روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے اتوار کے روز کہا ہے کہ اسرائیل پر 7 اکتوبر کو حماس کی طرف سے کیے گئے حملے کو فلسطینی عوام کو اجتماعی سزا دینے کے جواز کے طور پراستعمال کرنا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نےغزہ میں زمینی صورت حال پر عالمی مانیٹرنگ کامطالبہ کیا۔
لاوروف نے زور دے کر کہا کہ حماس کا اسرائیل پر حملہ "خلا میں نہیں ہوا۔ ہم نے کئی سالوں سے اسرائیل کو بتایا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں واحد سب سے خطرناک عنصر فلسطینی ریاست کی حیثیت کو حل کرنے میں ناکامی ہے"۔
لاوروف نے زور دیا کہ روس غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے سیاسی دباؤ جاری رکھے گا۔
آج دوحہ فورم میں آن لائن خطاب کرتے ہوئے لاوروف نے کہا کہ "ہمیں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے اس سیاسی دباؤ کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی طاقت میں ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے"۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ "غزہ میں زمین پر بین الاقوامی نگرانی ہونی چاہیے"۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ سفارت کاری میں ہمیشہ امید ہوتی ہے۔ ہم تشدد کی موجودہ لہر کے آغاز سے یہی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی، جس طرح ہم کسی دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ اسی طرح وقت ہم اس واقعے کو لاکھوں افراد کو سزا دینے کے لیے استعمال کرنا قابل قبول نہیں سمجھتے۔ حماس کے حملے کو فلسطینیوں کے خلاف اجتماعی سزا کا جواز نہیں بنایا جا سکتا۔
ادھر کریملن پریس آفس نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو یقین دہانی کرائی ہے کہ روس غزہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
پوتین نے نیتن یاہو سے کہا ہے کہ "روس شہریوں کی تکالیف کو کم کرنے اور تنازع کو پرسکون کرنے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے"۔
-
قبرص میں اسرائیلیوں پر حملے کا ایرانی منصوبہ ناکام: اسرائیل
اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے اتوار کے روز کہا ہے کہ قبرص میں مقیم اسرائیلیوں ...
مشرق وسطی -
مغربی کنارے میں جھڑپیں،اسرائیلی فوج کی طوباس میں دو گھروں پر بمباری
مرکز اطلاعات فلسطین نے اتوار کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے شمالی مغربی کنارے کے شہر ...
مشرق وسطی -
غزہ میں اندھا دھند بمباری میں مرنے والے 60 فی صد لوگ عام شہری ہیں: اسرائیلی رپورٹ
ایک اسرائیلی تحقیق میں غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں کو "غیرمعمولی" قرار دیا گیا ہے۔ ...
مشرق وسطی