اسرائیل کی مسلط کی گئی وحشیانہ جنگ کے دوران بدترین انسانی المیے سے دوچار غزہ کے محصورین پانی جیسی زندگی کی بنیادی ضرورت سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔ پانی کی بوند بوند کو ترستے بچے اور دوسرے شہری پانی کی تلاش میں مارے مارے پھرتے ہیں۔
غزہ کے جنگ زدہ پیاسوں کی ایک تازہ ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک ٹرک سے لوگوں کی طرف پانی کی بوتلیں پھینکتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ پیاس کے مارے لوگ پانی کی بوتلیں حاصل کرنے لیے دیوانہ وار لپک رہے ہیں۔
یہ ویڈیو کلپ غزہ کے سرحدی علاقے رفح میں ریکارڈ کیا گیا جہاں بے گھر ہونے والے لوگوں کی صورتحال کو دکھایا۔ رہائشی امدادی ٹرک سے کچھ بوتلیں لینے کے لیے بھاگ رہے ہیں۔
اسرائیل نے پیر کی رات اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی کو بھیجی جانے والی انسانی امداد کا آج سے شروع ہونے والے ایک اضافی کراسنگ پوائنٹ پر معائنہ کیا جائے گا۔
7 اکتوبر کو حماس کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر اپنا محاصرہ سخت کر دیا تھا۔ اسرائیل نے غزہ کو ملنے والی بجلی پانی، ایندھن اور خوراک کی سپلائی بند کر دی تھی۔ اس کے بعد غزہ کے جنگ زدہ عوام خوراک اور پانی جیسی زندگی کی بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہیں۔
-
"زمین پر جہنم"، غزہ کے بدقسمت بے گھر لوگ سڑکوں پر رہنے پرمجبور
غزہ کی پٹی میں انسانی حالات اس درجے ابتر ہوچکے ہیں کہ غزہ کو دنیا میں ’جھنم‘ سے ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی فوجیوں نے شمالی غزہ کے ہسپتال پر یلغار کر دی: حماس کے زیرِانتظام وزارتِ صحت
حماس کے زیرِانتظام غزہ کی پٹی میں وزارتِ صحت نے کہا کہ اسرائیلی افواج نے منگل کو ...
مشرق وسطی -
غزہ میں 10 فیصد سے زیادہ فوجی فرینڈلی فائرنگ سے ہلاک ہوئے: اسرائیلی فوج
اسرائیلی فوج نے منگل کو کہا کہ غزہ میں اس کے دسویں حصے سے زیادہ فوجیوں کی ہلاکت ...
مشرق وسطی