سرحد پر لبنانی حزب اللہ اور اسرائیلی افواج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ اسی تناظر میں اسرائیلی وزیر دفاع نے لبنانی حزب اللہ کو متنبہ کیا ہے کہ اگر اس نے کشیدگی میں ایک درجے اضافہ کیا گیا تو اس کا ردعمل پانچ گنا ہو گا۔
المطلہ کے علاقے میں اسرائیلی فوج کے جوانوں کے ساتھ بات چیت میں گیلانٹ نے مزید کہا کہ اگر حزب اللہ ایک درجے اوپر جانا چاہتی ہے تو ہم پانچ اوپر جائیں گے، ہم ایسا نہیں چاہتے، لیکن ہم وہاں شمال کے رہائشیوں کے انخلا کی اجازت نہیں دیں گے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان اور پورے خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔
Hezbollah endangers the security of Lebanon and that of the entire region. If this threat is not removed diplomatically, we will not hesitate to take military action.
— אלי כהן | Eli Cohen (@elicoh1) December 17, 2023
In a meeting with France's Minister for Europe and Foreign Affairs, @MinColonna, we discussed preventing war in… pic.twitter.com/BsOQbCXl9m
ایلی کوہن نے ایکس پر مزید کہا کہ اگر اس خطرے کو سفارتی طور پر دور نہ کیا گیا تو ہم فوجی کارروائی کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے۔ کوہن نے نے فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کے ساتھ اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 1701 کے مطابق حزب اللہ کو سرحد سے ہٹا کر شمالی اسرائیل میں جنگ کو روکنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ایلی کوہن نے زور دیا کہ ایران کی طرف سے مالی امداد وصول کرنے والی "دہشت گرد تنظیموں" کے خلاف جنگ نہ صرف اسرائیل بلکہ پوری مغربی دنیا کے مفاد میں ہے۔
یاد رہے سات اکتوبر کو غزہ کی پٹی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی شروع ہونے کے بعد سے حزب اللہ نے اسرائیل پر تقریباً روزانہ کی بنیاد پر راکٹ حملے شروع کر رکھے ہیں۔ جواب میں اسرائیل کی جانب سے کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ جنوبی لبنان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے نتیجے میں اب تک 129 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں حزب اللہ کے 91 جنگجو اور 17 عام شہری شامل ہیں۔ دوسری طرف اسرائیلی حکام کے مطابق اسرائیل کی جانب کم از کم دس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔