بیت لحم میں اس بار کرسمس کا دن ایسے غمزدگی کے ماحول میں آرہا ہے کہ کرسمس کے سلسلے میں کہیں کوئی میلے کا سماں دکھتا ہے نہ ہی کوئی چراغاں کیا گیا ہے جیسا کہ روایتی طور پر نظر آتا ہے اور کرسمس ٹری کے اونچے اونچے درخت سجائے جاتے ہیں۔ حضرت عیسیٰ کی جائے ولادت کے لیے مشہور اس شہر میں غزہ میں جاری جنگ کی وجہ سے کرسمس کی خوشیاں ماند نظر آرہی ہیں۔
بیت لحم میں میلوں کے سماں والی سرگرمیاں منسوخ کردی گئی ہیں جن میں روایتی طور پر ہزاروں سیاح شرکت کرکے اپنی کرسمس کی خوشی کو دوبالا کرتے ہیں۔ غزہ میں جاری جنگ کی وجہ سے کرسمس کے موقع پر آنے والے سیاح بھی اس بار خال خال ہی نظر آتے ہیں جس سے سیاحتی شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔
بیت لحم کے مئیر ھنا ھانیہ کا کہنا ہے کہ جب غزہ کے فلسطینی مصاعب میں گھڑے ہوئے ہیں تو ایسے موقع پر ہم کیسے خوشیاں منا سکتے ہیں۔ مئیر نے یہ بھی کہا کہ جیسے ہم غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف ہونے والے واقعات کو دیکھ رہے ہیں اور مغربی کنارے میں فوج نے ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ اس لیے ہم رواں سال کرسمس کی خوشیاں منانے سے قاصر ہیں۔
7 اکتوبر کے بعد سے بیت لحم اور دوسرے فلسطینی قصبوں تک رسائی بہت مشکل کردیا گیا ہے۔ گاڑیوں پر سوار لوگوں کی ایک لمبی قطار کو جگہ جگہ فوجی چیک پوائنٹس پر فوجی کے معائنے کے لیے رکنا پڑتا ہے۔ اور ہر طرف لمبی قطاریں انتظار میں کھڑی رہتی ہے۔
ان پابندیوں کی وجہ بہت سے فلسطینیوں کو اس بات سے روک دیا گیا ہے کہ وہ کام کے لیے بھی اسرائیل میں داخل نہیں ہوسکتے۔
شہر کے مئیر نے اس ساری صورتحال کا فلسطینی پٹی پر ہونے والے معاشی اثرات کا بھی ذکر کیا ہے جہاں جنگ کے آغاز کے بعد سے سیاحتی شعبے میں بدترین مندی نظر آرہی ہے۔ وزارت سیاحت رولا مایہ کے مطابق فلسطینی سیاحتی شعبہ یومیہ ڈھائی ملین ڈالر کے نقصان کا سامنا کر رہا ہے۔
بہت سی ائیر لائنز کی اسرائیل کے لیے فلائٹ منسوخی کے باعث بیت لحم میں 70 سے زائد ہوٹل کو بند ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے 6 ہزار سے زائد سیاحتی شعبے سے منسلک افراد بیروزگاری کا شکار ہوگئے ہیں۔
-
بحرمتوسط کے آبی راستے بند کردیں گے ، غزہ میں تباہی کے جواب میں ایرانی دھمکی
ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے دھمکی دی ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے ...
بين الاقوامى -
اسرائیل خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے: صدر رئیسی
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ اور جبر کی تازہ ...
بين الاقوامى -
غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں،اسرائیل کے انخلاء کے حکم کے بعد اقوام متحدہ کا اعلان
اسرائیل کی طرف سے غزہ سےفلسطینیوں کو انخلاء کے لیے دیےجانے والے نئے حکم کے بعد ...
مشرق وسطی