مصر کے دارالافتاء کی طرف سے رواں سال کے دوران ریکارڈ فتووں کا اجراء
ملک میں سب سے زیادہ کیے جانے والے استفسارات میں شادی، فیملی امور اورعبادات سر فہرست
ہر سال کی طرح مصری دارالافتاء نے بتایا ہے کہ رواں سال کے دوران مختلف مذہبی امور پر پوچھے جانے والے فتاویٰ کی تعداد 16 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ اس حوالے سے سب سے زیادہ پوچھے جانے والے فتوے شادی بیاہ اور فیملی امور سے متعلق ہیں۔
مصری دارالافتاء کی طرف سے جاری رپورٹ میں سال 2023 کےدوران جاری کردہ فتاویٰ کی تفصیلات درج ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شہریوں کی طرف سے دینی مسائل پر رہ نمائی کے لیے دارالافتاء سے رجوع کرنے کا رحجان بڑھتا جا رہا ہے۔
مصرکے مفتی اعظم ڈاکٹر شوقی علام نے کہا کہ سال 2023ء میں فتووں کے صدور کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا اور شہریوں کی طرف سے دینی رہ نمائی سے متعلق استفسارات کا قرآن وسنت کی روشنی میں تسلی بخش جواب دیا گیا۔
رواں سال کے دوران دارالافتاء کی طرف سے جاری کیے گئے فتووں کی کل تعداد 1.6 ملین سے زیادہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فتوے زبانی، ٹیلی فون پر، تحریری اور آن لائن فتوے شامل ہیں۔ یہ فتوے مرکزی دارالافتاء اور اس کی مجاز ذیلی برانچوں سے براہ راست، سوشل میڈیا پر یا شہریوں کی درخواستوں پرانہیں براہ راست دیے گئے۔
مفتی اعظم نے مزید کہا کہ ازدواجی اور خاندانی تعلقات، طلاق اور ذاتی حیثیت سے متعلق فتوے دارالافتاء کو سب سے زیادہ موصول ہوئے۔ ان کی مجموعی تعداد کل فتووں کا 65 فیصد تک پہنچ گئی جب کہ دوسرے نمبر پر عبادات سے متعلق امور پر استفسارات موصول ہوئےجن پر فتوے جاری کیے گئے۔
مفتی اعظم نے نشاندہی کی کہ دارالافتاء 2023ء کے دوران فتویٰ کونسلوں کے انعقاد کے ذریعے عوام سے براہ راست رابطہ بڑھانے کے لیے ملک بھر میں گورنریوں اور مساجد میں 1,000 سے زیادہ فتویٰ کونسلیں منعقد کیں۔
-
شادی کے پچیس روز بعد قتل ہونے والے مصری نوجوان کے تین قاتل گرفتار
مصرمیں پولیس نے چند روز قبل گولی لگنے سے ہلاک ہونے والے ایک نوبیاہتا نوجوان کے قتل ...
بين الاقوامى -
مصر "کوئز صنعتی زون" معاہدے میں اسرائیلی اجزاء کا تناسب
باوثوق ذرائع نے العربیہ بزنس کو بتایا ہے کہ امریکا، مصر اور اسرائیل جو کہ QIZ کے ...
بين الاقوامى -
فلسطینی حکام کی مصرکی سرحد کے قریب اسرائیلی ٹینکوں کی نقل و حرکت کی تردید
فلسطینی شہاب نیوز ایجنسی کے مطابق غزہ میں فلسطینی کراسنگ اتھارٹی نے ہفتے کے روز ...
مشرق وسطی