’چوروں نے دلہا کے گھر پیٹ بھر کر کھانا کھایا، پھرنقدی لوٹ کر فرار ہو گئے‘
مصرمیں پیش آنے والی چوری کی عجیب واردات میں ملوث سات ملزمان چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے۔
مصرمیں چوری کی ایک دلچسپ واردات نے ملک میں بنائی جانے والی ایک پرانی فلم کی کہانی کی یاد تازہ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق مصرمیں ایک نوجوان کی شادی کے موقعے پراس کے اہل خانہ کی شادی میں مشغولیت سے فائدہ اٹھا کر چور ان کے گھر میں داخل ہوئے۔ اس وقت اہل خانہ گھر سے باہر دور کسی جگہ شادی ہال میں تھے جب چوروں نے گھر میں گھس کر کھانا کھایا۔ اس کے بعد نقدی اور زیورات لے کر فرار ہوگئے۔
یہ واقعہ مصر کی المنوفیہ گورنری میں پیش آیا۔ دلہا اور اس کے خاندان کے دیگر لوگ جب گھر لوٹے تو انہیں پتا چلا کہ انہیں لُوٹ لیا گیا ہے۔ چور گھر سے نقدی ، زیورات اور کئی دوسری قیمتیں چیزیں لے گئے تھے۔
انہوں نے قویسنا پولیس سینٹرمیں واقعے کی رپورٹ درج کرائی۔ پولیس نےواقعے کی چھان بین کے دوران اس کارروائی میں ملوث سات افراد کو گرفتار کرلیا۔
اس واقعے نے مصرمیں کچھ عرصہ قبل ریلیز ہونے والی فلم ’پیارے چور‘ کی یاد تازی کردی۔ اس میں بھی کچھ ایس ہی ملتی جلتی بیان کی گئی تھی۔
ملزمان نے کیا بتایا؟
گرفتار ساتوں ملزمان نے پولیس کی تفتیش کے دوران اقرار جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے خاندان کے شادی میں مصروف ہونے سے فائدہ اٹھایا اور گھر میں اس وقت چوری کی جب لوڈ شیڈنگ کے ٹائم پر وہاں بجلی نہیں تھی۔ انہوں نے ایسا اس لیے کیا تاکہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے وہ سی سی ٹی وی کیمروں سے بچ سکیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہم گھر میں داخل ہوئے تو وہاں کوئی نہیں تھا البتہ شادی کا پکا ہوا کھانا وہاں موجود تھا۔ پہلے ہم وہاں بیٹھ گئے اور کھانا کھایا۔ کھانے سے سیر ہونے کے بعد ہم نے نقدی اور دیگر اشیاء چوری کیں۔
ایک چورنے کہا کہ گھرمیں بطخوں اور کبوتروں کا لذیذ گوشت پکا ہوا تھا اور ہم نے خوب پیٹ بھر کر کھایا۔
پولیس نے اس اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور کیس کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔
-
مصر کے دارالافتاء کی طرف سے رواں سال کے دوران ریکارڈ فتووں کا اجراء
ملک میں سب سے زیادہ کیے جانے والے استفسارات میں شادی، فیملی امور اورعبادات سر ...
مشرق وسطی -
فلسطینی مزاحمتی تحریک 'اسلامی جہاد' کے وفد کے مصری حکام سے مذاکرات
فلسطینی مزاحمتی تحریک اور حماس کی اتحادی جماعت نے قاہرہ میں مصر کے حکام سے ...
مشرق وسطی -
سعودی ولی عہد کی مصر کے السیسی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد
سعودی پریس ایجنسی نے پیر کو اطلاع دی کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مصر ...
مشرق وسطی