قاہرہ نیوز کی خبر کے مطابق اس ہفتے مصری سیاسی قیادت نے مصری ہلال احمر کو غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر خان یونس میں امدادی کیمپ قائم کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد کیمپ کے قیام کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
اس اقدام کا مقصد جنگ زدہ فلسطینی بھائیوں کو درپیش انسانی بحران کو ختم کرنا اور شمالی غزہ کی پٹی سے بے گھر ہونے والے ہزاروں افراد کو عارضی قیام کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
قاہرہ نیوز نے رپورٹ کیا کہ "مصری امدادی کارکنوں اور آلات کے ساتھ مصری کیمپ کے پہلے مرحلے کو مکمل کرنے کے لیے جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس گورنری میں تیاریاں جاری ہیں۔"
انہوں نے بتایا کہ مصری ہلال احمر کیمپ کے پہلے مرحلے کو مکمل کرنے پر کام کر رہا ہے، جس میں 300 خیموں کی تعمیر بھی شامل ہے جس میں 1,500 افراد کے قیام کی گنجائش ہوگی۔
قاہرہ نیوز چینل نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر خان یونس میں کیمپ کے قیام کے دوران مصری ہلال احمر کے کارکنوں کی ٹیلی ویژن فوٹیج دکھائی جس میں انہیں کام کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس نے فلسطینی ہلال احمر کے سپلائی ڈائریکٹر محمد ابو العطا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "اب ہم اس کیمپ کے قیام کے پہلے مرحلے میں ہیں جو مصر غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس کے مغرب میں واقع علاقے میں قائم کر رہا ہے۔"
فلسطینی ہلال احمرمیں سپلائی کے ڈائریکٹرنے کہا کہ "اگلا مرحلہ ایک ہزار خیموں کا قیام ہے جس میں تقریباً 5,000 پناہ گزینوں اور بے گھر افراد کو جگہ دی جائے گی۔ مصری ہلال احمر کے ساتھ تمام تعاون کوآگے بڑھایا جا رہا ہے۔
فلسطینی ہلال احمر کے کرائسز ڈائریکٹر عبدالعزیز ابو عائشہ نے خان یونس کیمپ پر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسے مصری ہلال احمر کی طرف سے تیار کیا جا رہا ہے یہ جنگ کے دوران قائم ہونے والا اپنی نوعیت کا پہلا عارضی کیمپ ہوگا جس کے اگلے مراحلے پر بھی جلد کام شروع ہوجائے گا۔
-
غزہ میں سفید کفنوں میں لپٹی لاشیں عام شہری اموات کی گواہی دے رہیں
بڑی تعداد میں کفنوں پر یا تو "نامعلوم مرد" یا "نامعلوم عورت" لکھا ہوا ہے کیونکہ ان ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی فوج نے غزہ سے لاکھوں ڈالر لوٹ لئے ہیں: ہیومن رائٹس آبزرویٹری
اسرائیلی فوجیوں نے جان بوجھ کر املاک کی تباہی کی، ذاتی سامان کی چوری کے لیے من ...
بين الاقوامى -
"غزہ ہمارا ہے اور ہم اپنے گھرجا رہے ہیں" آباد کاروں کا غزہ پر دوبارہ قبضے کا نعرہ
غزہ کی پٹی پر جنگ آج اپنے 84ویں دن میں داخل ہو گئی ہے۔ دوسری طرف اسرائیل کے آباد ...
مشرق وسطی